Skip to main content

Featured

زلزلے کی مانگا میں پیشگوئی؟ کامچٹکا کا 8.8 شدت کا زلزلہ اور جاپانی فنکار کی حیران کُن "پیشن گوئی"

  زلزلے کی مانگا میں پیشگوئی؟ کامچٹکا کا 8.8 شدت کا زلزلہ اور جاپانی فنکار کی حیران کُن "پیشن گوئی" روس کے علاقے کامچٹکا میں 29 جولائی 2025 کو آنے والے 8.8 شدت کے شدید زلزلے نے نہ صرف روس بلکہ جاپان، امریکا، اور چین سمیت کئی ساحلی ممالک کو سونامی وارننگ جاری کرنے پر مجبور کر دیا۔ زلزلے کے بعد جہاں لاکھوں افراد سونامی الرٹس پر نظر جمائے بیٹھے تھے، وہیں چین میں 10 لاکھ سے زائد افراد نے اپنے اسمارٹ فونز پر ایک حیران کن چیز سرچ کی — 2021ء میں شائع ہونے والی ایک جاپانی مانگا (Comic Book)، جس میں جولائی 2025 میں ایک تباہ کن زلزلے کی پیش گوئی کی گئی تھی۔ اگرچہ مانگا میں یہ تاریخ 5 جولائی لکھی گئی تھی، لیکن اصل زلزلہ 29 جولائی کو آیا۔ اس معمولی فرق کے باوجود، سوشل میڈیا پر لوگوں نے اسے ایک حیران کُن "اتفاق" قرار دیا اور بعض افراد نے اسے سنجیدگی سے لینا شروع کر دیا۔ تاہم جاپانی ماہرینِ ارضیات نے اس "پیش گوئی" کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ زلزلے کی درست پیش گوئی سائنسی طور پر تاحال ناممکن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کی افواہیں عوام میں غیر ضروری خوف اور غلط فہمیاں پیدا...

ایران نے اسرائیل پر مزید میزائل داغ دیے

 

ایران نے "آپریشن وعدہ صادق سوم" کی دسویں لہر شروع کر دی، اسرائیل پر مزید میزائل حملے

ایران نے "آپریشن وعدہ صادق سوم" کے تحت اسرائیل پر میزائل حملوں کی دسویں لہر کا آغاز کر دیا ہے۔ تازہ حملوں میں ایران کی جانب سے ایک بار پھر درجنوں میزائل داغے گئے ہیں جن کے ہدف اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب، یروشلم اور شیرون تھے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ متعدد مقامات پر ایرانی میزائل گرنے کی اطلاعات ملی ہیں، جبکہ شہری علاقوں میں زور دار دھماکے سنے گئے ہیں۔

میزائلوں کی تعداد اور ردعمل:

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق ایران کی طرف سے کم از کم 20 میزائل داغے گئے ہیں۔ ان حملوں کے بعد اسرائیل کے ہوم فرنٹ کمانڈ نے فوری طور پر ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے عوام کو پناہ لینے کی ہدایات دے دی ہیں۔

خطے میں شدید کشیدگی:

یہ حملے ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی ایک بھرپور جنگی محاذ میں تبدیل ہو چکی ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق، "وعدہ صادق سوم" ایران کی طرف سے اسرائیلی جارحیت کے خلاف مسلسل اور مربوط جوابی کارروائی ہے۔


Comments