Skip to main content

Featured

زلزلے کی مانگا میں پیشگوئی؟ کامچٹکا کا 8.8 شدت کا زلزلہ اور جاپانی فنکار کی حیران کُن "پیشن گوئی"

  زلزلے کی مانگا میں پیشگوئی؟ کامچٹکا کا 8.8 شدت کا زلزلہ اور جاپانی فنکار کی حیران کُن "پیشن گوئی" روس کے علاقے کامچٹکا میں 29 جولائی 2025 کو آنے والے 8.8 شدت کے شدید زلزلے نے نہ صرف روس بلکہ جاپان، امریکا، اور چین سمیت کئی ساحلی ممالک کو سونامی وارننگ جاری کرنے پر مجبور کر دیا۔ زلزلے کے بعد جہاں لاکھوں افراد سونامی الرٹس پر نظر جمائے بیٹھے تھے، وہیں چین میں 10 لاکھ سے زائد افراد نے اپنے اسمارٹ فونز پر ایک حیران کن چیز سرچ کی — 2021ء میں شائع ہونے والی ایک جاپانی مانگا (Comic Book)، جس میں جولائی 2025 میں ایک تباہ کن زلزلے کی پیش گوئی کی گئی تھی۔ اگرچہ مانگا میں یہ تاریخ 5 جولائی لکھی گئی تھی، لیکن اصل زلزلہ 29 جولائی کو آیا۔ اس معمولی فرق کے باوجود، سوشل میڈیا پر لوگوں نے اسے ایک حیران کُن "اتفاق" قرار دیا اور بعض افراد نے اسے سنجیدگی سے لینا شروع کر دیا۔ تاہم جاپانی ماہرینِ ارضیات نے اس "پیش گوئی" کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ زلزلے کی درست پیش گوئی سائنسی طور پر تاحال ناممکن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کی افواہیں عوام میں غیر ضروری خوف اور غلط فہمیاں پیدا...

ایرانی حملوں کے بعد اسرائیلی عوام ملک چھوڑنے پر مجبور

 


ایرانی حملوں کے بعد اسرائیلی عوام ملک چھوڑنے پر مجبور، سمندری راستے سے قبرص کی جانب روانگی

ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری شدید کشیدگی کے نتیجے میں درجنوں اسرائیلی شہری اور غیرملکی افراد اسرائیل چھوڑ کر جا رہے ہیں۔ بین الاقوامی ذرائع کے مطابق حالیہ ایرانی میزائل حملوں کے بعد، خوف و ہراس کے باعث سینکڑوں افراد نے اسرائیل سے انخلا شروع کر دیا ہے۔

چونکہ اسرائیلی فضائی حدود فی الحال بند ہیں، اسی لیے متاثرہ افراد چھوٹی کشتیوں کے ذریعے سمندری راستے سے قبرص کا رخ کر رہے ہیں۔ رپورٹوں کے مطابق، حیفہ سے روانہ ہونے والی ان کشتیوں میں سفر کرنے کے لیے مسافروں سے فی کس 800 امریکی ڈالر وصول کیے جا رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انخلا کی یہ لہر جاری ہے، اور مزید افراد محفوظ مقامات کی تلاش میں نکل رہے ہیں۔ اسرائیلی حکومت کی جانب سے فضائی پروازوں پر تاحکم ثانی پابندی کے بعد عوام کے پاس متبادل سفری راستے محدود ہو گئے ہیں۔

Comments