Featured
- Get link
- X
- Other Apps
اسرائیل کا تہران میں اہم اہداف کو نشانہ بنانے کا اعلان
اسرائیل کا تہران میں اہم اہداف کو نشانہ بنانے کا اعلان، خطہ شدید کشیدگی کا شکار
تل ابیب: اسرائیلی وزیرِ دفاع یوآف گیلنٹ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی افواج آج تہران میں انتہائی اہم اور اسٹریٹجک اہداف کو نشانہ بنائیں گی۔ یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب خطے میں ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی انتہا کو پہنچ چکی ہے۔
عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی جنگی طیارے عراق کی فضائی حدود عبور کرتے ہوئے ایران کی سمت پرواز کرتے دیکھے گئے ہیں، جس سے ایک بڑے حملے کے امکان کو مزید تقویت ملی ہے۔
دوسری جانب ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے تہران کے جنوبی علاقے ری میں موجود ایک تیل ریفائنری کو نشانہ بنایا، جبکہ ایرانی دفاعی نظام نے صوبہ ہمدان کے شہر ملایر میں ایک اسرائیلی ڈرون طیارہ مار گرایا ہے۔
ایرانی ذرائع کے مطابق ایران نے بھی اسرائیل کی جانب میزائل داغے ہیں، جن کا ہدف مخصوص فوجی تنصیبات تھیں۔
ادھر پاسدارانِ انقلاب نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے تل ابیب کے شہریوں کو فوری انخلاء کی ہدایت دی ہے، خبردار کیا گیا ہے کہ "تل ابیب اب محفوظ نہیں رہا، شہری فوری طور پر شہر چھوڑ دیں۔"
یاد رہے کہ اس سے قبل اسرائیل نے تہران کے شہریوں کو شہر خالی کرنے کی وارننگ دی تھی، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی شدید جنگی صورت اختیار کر چکی ہے۔
- Get link
- X
- Other Apps
Popular Posts
فیلڈ مارشل عاصم منیر: بھارت آپریشن سندور میں اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا
- Get link
- X
- Other Apps
پاکستان کی ایران اسرائیل تنازع پر تشویش
- Get link
- X
- Other Apps
Comments
Post a Comment