Skip to main content

Featured

زلزلے کی مانگا میں پیشگوئی؟ کامچٹکا کا 8.8 شدت کا زلزلہ اور جاپانی فنکار کی حیران کُن "پیشن گوئی"

  زلزلے کی مانگا میں پیشگوئی؟ کامچٹکا کا 8.8 شدت کا زلزلہ اور جاپانی فنکار کی حیران کُن "پیشن گوئی" روس کے علاقے کامچٹکا میں 29 جولائی 2025 کو آنے والے 8.8 شدت کے شدید زلزلے نے نہ صرف روس بلکہ جاپان، امریکا، اور چین سمیت کئی ساحلی ممالک کو سونامی وارننگ جاری کرنے پر مجبور کر دیا۔ زلزلے کے بعد جہاں لاکھوں افراد سونامی الرٹس پر نظر جمائے بیٹھے تھے، وہیں چین میں 10 لاکھ سے زائد افراد نے اپنے اسمارٹ فونز پر ایک حیران کن چیز سرچ کی — 2021ء میں شائع ہونے والی ایک جاپانی مانگا (Comic Book)، جس میں جولائی 2025 میں ایک تباہ کن زلزلے کی پیش گوئی کی گئی تھی۔ اگرچہ مانگا میں یہ تاریخ 5 جولائی لکھی گئی تھی، لیکن اصل زلزلہ 29 جولائی کو آیا۔ اس معمولی فرق کے باوجود، سوشل میڈیا پر لوگوں نے اسے ایک حیران کُن "اتفاق" قرار دیا اور بعض افراد نے اسے سنجیدگی سے لینا شروع کر دیا۔ تاہم جاپانی ماہرینِ ارضیات نے اس "پیش گوئی" کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ زلزلے کی درست پیش گوئی سائنسی طور پر تاحال ناممکن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کی افواہیں عوام میں غیر ضروری خوف اور غلط فہمیاں پیدا...

اسرائیل پر حملوں کی بارہویں لہر

 


اسرائیل پر حملوں کی بارہویں لہر، سیجل اور فتاح ون میزائلوں کا استعمال

ایران کی جانب سے اسرائیل پر حملوں کی بارہویں لہر کے دوران سیجل میزائلوں کے ساتھ فتاح ون ہائپر سونک میزائل بھی داغے گئے۔ ایرانی فوج کے مطابق یہ حملے مخصوص اہداف پر مرکوز ہیں اور ان کا سلسلہ جاری رہے گا۔

پاسدارانِ انقلاب کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے اسرائیلی فضائی حدود پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ صہیونی دفاعی نظام ایرانی میزائلوں کے آگے بے اثر ہو چکا ہے۔

ادھر ایک امریکی اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کو میزائل شکن نظام ایرو انٹرسیپٹرز کی قلت کا سامنا ہے، جس کے باعث اس کی بیلسٹک حملے روکنے کی صلاحیت متاثر ہو رہی ہے۔

ایرانی عسکری ذرائع کے مطابق یہ اقدامات صہیونی حکومت کے جارحانہ رویے کے جواب میں کیے جا رہے ہیں، اور وہ اسے "جہنم کے دروازے کھلنے" سے تعبیر کر رہے ہیں۔

Comments