Skip to main content

Featured

زلزلے کی مانگا میں پیشگوئی؟ کامچٹکا کا 8.8 شدت کا زلزلہ اور جاپانی فنکار کی حیران کُن "پیشن گوئی"

  زلزلے کی مانگا میں پیشگوئی؟ کامچٹکا کا 8.8 شدت کا زلزلہ اور جاپانی فنکار کی حیران کُن "پیشن گوئی" روس کے علاقے کامچٹکا میں 29 جولائی 2025 کو آنے والے 8.8 شدت کے شدید زلزلے نے نہ صرف روس بلکہ جاپان، امریکا، اور چین سمیت کئی ساحلی ممالک کو سونامی وارننگ جاری کرنے پر مجبور کر دیا۔ زلزلے کے بعد جہاں لاکھوں افراد سونامی الرٹس پر نظر جمائے بیٹھے تھے، وہیں چین میں 10 لاکھ سے زائد افراد نے اپنے اسمارٹ فونز پر ایک حیران کن چیز سرچ کی — 2021ء میں شائع ہونے والی ایک جاپانی مانگا (Comic Book)، جس میں جولائی 2025 میں ایک تباہ کن زلزلے کی پیش گوئی کی گئی تھی۔ اگرچہ مانگا میں یہ تاریخ 5 جولائی لکھی گئی تھی، لیکن اصل زلزلہ 29 جولائی کو آیا۔ اس معمولی فرق کے باوجود، سوشل میڈیا پر لوگوں نے اسے ایک حیران کُن "اتفاق" قرار دیا اور بعض افراد نے اسے سنجیدگی سے لینا شروع کر دیا۔ تاہم جاپانی ماہرینِ ارضیات نے اس "پیش گوئی" کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ زلزلے کی درست پیش گوئی سائنسی طور پر تاحال ناممکن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کی افواہیں عوام میں غیر ضروری خوف اور غلط فہمیاں پیدا...

فیلڈ مارشل–ٹرمپ ملاقات پر بھارت میں بےچینی


فیلڈ مارشل–ٹرمپ ملاقات پر بھارت میں بےچینی، آیت اللہ سیستانی کی خامنہ ای کی حمایت

کراچی: جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں میزبان نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حالیہ ملاقات پر بھارت میں بے چینی پائی جا رہی ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور گودی میڈیا اس ملاقات کے تناظر میں دباؤ کا شکار ہیں کہ وہ بھارتی عوام کو کیا مؤقف دیں۔

تجزیے کے مطابق گودی میڈیا کی جانب سے صدر ٹرمپ پر تنقید اور طنز جاری ہے۔

دوسری جانب رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا نے ایک بار پھر بھارت پر داخلی معاملات میں مداخلت کا الزام عائد کیا ہے۔

عراق کے ممتاز دینی رہنما آیت اللہ سیستانی نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی حمایت میں بیان جاری کیا ہے۔ انہوں نے اسرائیل کی جانب سے ایران کی اعلیٰ قیادت کو نشانہ بنانے کی دھمکی کو مجرمانہ عمل قرار دیا اور خبردار کیا کہ ایسا کوئی بھی اقدام پورے خطے کے لیے تباہ کن نتائج کا سبب بنے گا۔

آیت اللہ سیستانی نے تمام اسلامی ممالک اور بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کیا کہ ایران کے جوہری مسئلے کا پرامن اور منصفانہ حل تلاش کرنے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں۔

ادھر آیت اللہ خامنہ ای نے جمعرات کے روز کہا کہ اسرائیل کی جانب سے امریکہ کو مدد کے لیے پکارنا اس کی کمزوری ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے ایرانی عوام سے کہا کہ اگر دشمن کو آپ کے خوف کا علم ہو جائے تو وہ آپ کو نہیں چھوڑے گا، لہٰذا اپنے پُراعتماد طرزِ عمل کو طاقت کے ساتھ جاری رکھیں۔

 

Comments