Skip to main content

Featured

زلزلے کی مانگا میں پیشگوئی؟ کامچٹکا کا 8.8 شدت کا زلزلہ اور جاپانی فنکار کی حیران کُن "پیشن گوئی"

  زلزلے کی مانگا میں پیشگوئی؟ کامچٹکا کا 8.8 شدت کا زلزلہ اور جاپانی فنکار کی حیران کُن "پیشن گوئی" روس کے علاقے کامچٹکا میں 29 جولائی 2025 کو آنے والے 8.8 شدت کے شدید زلزلے نے نہ صرف روس بلکہ جاپان، امریکا، اور چین سمیت کئی ساحلی ممالک کو سونامی وارننگ جاری کرنے پر مجبور کر دیا۔ زلزلے کے بعد جہاں لاکھوں افراد سونامی الرٹس پر نظر جمائے بیٹھے تھے، وہیں چین میں 10 لاکھ سے زائد افراد نے اپنے اسمارٹ فونز پر ایک حیران کن چیز سرچ کی — 2021ء میں شائع ہونے والی ایک جاپانی مانگا (Comic Book)، جس میں جولائی 2025 میں ایک تباہ کن زلزلے کی پیش گوئی کی گئی تھی۔ اگرچہ مانگا میں یہ تاریخ 5 جولائی لکھی گئی تھی، لیکن اصل زلزلہ 29 جولائی کو آیا۔ اس معمولی فرق کے باوجود، سوشل میڈیا پر لوگوں نے اسے ایک حیران کُن "اتفاق" قرار دیا اور بعض افراد نے اسے سنجیدگی سے لینا شروع کر دیا۔ تاہم جاپانی ماہرینِ ارضیات نے اس "پیش گوئی" کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ زلزلے کی درست پیش گوئی سائنسی طور پر تاحال ناممکن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کی افواہیں عوام میں غیر ضروری خوف اور غلط فہمیاں پیدا...

بھارتی شہر احمدآباد میں ایئرپورٹ کے قریب مسافر طیارہ گر کرتباہ: 110 افراد ہلاک، مزید ہلاکتوں کا خدشہ

 


بھارتی شہر احمد آباد میں مسافر طیارہ گر کرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں  110 افراد ہلاک جبکہ طیارے میں 242 مسافر سوار تھے۔


بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمدآباد میں ایئر پورٹ کے قریب مسافر طیارہ گر کرتباہ ہو گیا۔

بھارتی پولیس کے مطابق طیارہ ڈاکٹروں کے ہوسٹل کی عمارت پر گرا ہے، طیارے نے لندن کے لیے اڑان بھری تھی کہ گر کر تباہ ہوگیا۔

بھارتی سرکاری ایئرلائن کا طیارہ لندن جا رہا تھا، مسافر طیارے میں 230 مسافر اور عملے کے 12 ارکان سوار تھے۔

احمدآباد کے ايئر بیس میں ہور حملہ تفصیل جانئے اس لنک میں : 

خبر ایجنسی کے مطابق حادثے کا شکار طیارے میں 169 بھارتی، 53 برطانوی، ایک کینیڈین اور7 پرتگالی مسافر سوار تھے، حادثے کا شکار طیارے میں 11 بچے بھی موجود تھے۔

طیارہ حادثے کے بعد متعدد ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب بھارتی ڈی جی سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ طیارہ گرنے سے قبل 1بج کر 39 منٹ پر کیپٹن نے مےڈے کی کال دی تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی ایئر انڈیا کی پرواز میں گجرات کے سابق وزیرِ اعلیٰ روپانی بھی سوار تھے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ حادثے کے شکار طیارے بوئنگ 787-8 ڈریم لائنر نے ایک بج کر 38 منٹ پر اُڑان بھری تھی، پرواز سے اڑان بھرنے کے بعد ایک منٹ سے بھی کم وقت میں 625 فٹ کی بلندی پر رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق طیارہ حادثے کے بعد احمدآباد ایئرپورٹ فی الحال آپریشنل نہیں، ایئرپورٹ پر تمام پروازیں عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہیں

Comments