Skip to main content

Featured

زلزلے کی مانگا میں پیشگوئی؟ کامچٹکا کا 8.8 شدت کا زلزلہ اور جاپانی فنکار کی حیران کُن "پیشن گوئی"

  زلزلے کی مانگا میں پیشگوئی؟ کامچٹکا کا 8.8 شدت کا زلزلہ اور جاپانی فنکار کی حیران کُن "پیشن گوئی" روس کے علاقے کامچٹکا میں 29 جولائی 2025 کو آنے والے 8.8 شدت کے شدید زلزلے نے نہ صرف روس بلکہ جاپان، امریکا، اور چین سمیت کئی ساحلی ممالک کو سونامی وارننگ جاری کرنے پر مجبور کر دیا۔ زلزلے کے بعد جہاں لاکھوں افراد سونامی الرٹس پر نظر جمائے بیٹھے تھے، وہیں چین میں 10 لاکھ سے زائد افراد نے اپنے اسمارٹ فونز پر ایک حیران کن چیز سرچ کی — 2021ء میں شائع ہونے والی ایک جاپانی مانگا (Comic Book)، جس میں جولائی 2025 میں ایک تباہ کن زلزلے کی پیش گوئی کی گئی تھی۔ اگرچہ مانگا میں یہ تاریخ 5 جولائی لکھی گئی تھی، لیکن اصل زلزلہ 29 جولائی کو آیا۔ اس معمولی فرق کے باوجود، سوشل میڈیا پر لوگوں نے اسے ایک حیران کُن "اتفاق" قرار دیا اور بعض افراد نے اسے سنجیدگی سے لینا شروع کر دیا۔ تاہم جاپانی ماہرینِ ارضیات نے اس "پیش گوئی" کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ زلزلے کی درست پیش گوئی سائنسی طور پر تاحال ناممکن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کی افواہیں عوام میں غیر ضروری خوف اور غلط فہمیاں پیدا...

وہ پاکستانی پائلٹ جس نے عرب اسرائیل جنگ میں تاریخ رقم کی

 

فلائٹ لیفٹیننٹ سیف الاعظم: وہ پاکستانی پائلٹ جس نے عرب اسرائیل جنگ میں تاریخ رقم کی

پانچ جون 1967 کو، جب اسرائیل نے عرب ممالک کے خلاف اچانک حملہ شروع کیا، اس دن صرف آدھے گھنٹے کے اندر اسرائیلی فضائیہ نے مصر کے 200 سے زائد لڑاکا طیارے زمین پر ہی تباہ کر دیے۔ اسی روز، اسرائیلی فضائیہ نے اردن کے مَفرَق ایئر بیس کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی، جہاں اردن کی محدود فضائیہ تعینات تھی۔


اسی دوران، پاکستان ایئر فورس کے فلائٹ لیفٹیننٹ سیف الاعظم، جو اس وقت اردن کی فضائیہ میں خدمات انجام دے رہے تھے، ایک اسرائیلی طیارہ مار گرانے میں کامیاب ہو گئے۔ صرف دو دن بعد، 7 جون کو، جب وہ عراقی فضائیہ کے لیے محاذ پر تھے، انہوں نے مزید دو اسرائیلی طیارے مار گرائے۔


سیف الاعظم نے اپنی ہوابازی کیریئر میں چار مختلف فضائی افواج (پاکستان، اردن، عراق، اور بعد میں بنگلہ دیش) کے ساتھ خدمات انجام دیں۔ 1965 کی پاک بھارت جنگ میں بھی وہ انڈین ایئر فورس کا ایک طیارہ گرا چکے تھے۔


سیف الاعظم کو ان کی شجاعت اور مہارت پر بین الاقوامی سطح پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔ وہ واحد پائلٹ ہیں جنہیں اردن، عراق اور پاکستان کی جانب سے اعزازات سے نوازا گیا۔


Comments