Skip to main content

Featured

زلزلے کی مانگا میں پیشگوئی؟ کامچٹکا کا 8.8 شدت کا زلزلہ اور جاپانی فنکار کی حیران کُن "پیشن گوئی"

  زلزلے کی مانگا میں پیشگوئی؟ کامچٹکا کا 8.8 شدت کا زلزلہ اور جاپانی فنکار کی حیران کُن "پیشن گوئی" روس کے علاقے کامچٹکا میں 29 جولائی 2025 کو آنے والے 8.8 شدت کے شدید زلزلے نے نہ صرف روس بلکہ جاپان، امریکا، اور چین سمیت کئی ساحلی ممالک کو سونامی وارننگ جاری کرنے پر مجبور کر دیا۔ زلزلے کے بعد جہاں لاکھوں افراد سونامی الرٹس پر نظر جمائے بیٹھے تھے، وہیں چین میں 10 لاکھ سے زائد افراد نے اپنے اسمارٹ فونز پر ایک حیران کن چیز سرچ کی — 2021ء میں شائع ہونے والی ایک جاپانی مانگا (Comic Book)، جس میں جولائی 2025 میں ایک تباہ کن زلزلے کی پیش گوئی کی گئی تھی۔ اگرچہ مانگا میں یہ تاریخ 5 جولائی لکھی گئی تھی، لیکن اصل زلزلہ 29 جولائی کو آیا۔ اس معمولی فرق کے باوجود، سوشل میڈیا پر لوگوں نے اسے ایک حیران کُن "اتفاق" قرار دیا اور بعض افراد نے اسے سنجیدگی سے لینا شروع کر دیا۔ تاہم جاپانی ماہرینِ ارضیات نے اس "پیش گوئی" کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ زلزلے کی درست پیش گوئی سائنسی طور پر تاحال ناممکن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کی افواہیں عوام میں غیر ضروری خوف اور غلط فہمیاں پیدا...

جنگ کے آخری دنوں میں ایران نے اسرائیل کی بہت مار لگائی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

 

ایران اور اسرائیل کے درمیان سیز فائر پر ٹرمپ کا بیان، فردو پر حملے کے نتائج سے مطمئن

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے جنگ کے آخری دنوں میں اسرائیل کو سخت نقصان پہنچایا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے بیلسٹک میزائلوں نے اسرائیلی علاقوں میں خاصی تباہی مچائی اور کئی عمارتیں متاثر ہوئیں۔

نیدرلینڈز کے شہر دی ہیگ میں نیٹو اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکی حملے کے بعد فردو کی جوہری تنصیب مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے۔

انہوں نے میڈیا رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بعض ادارے امریکی فوجی کارروائی کو ناکام دکھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایف بی آئی انٹیلیجنس معلومات کے لیک ہونے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

صدر ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر ایران دوبارہ یورینیم افزودگی کا عمل شروع کرے گا تو امریکا فوجی کارروائی کرے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سیز فائر مؤثر انداز میں جاری ہے اور اسرائیلی فضائیہ میری درخواست پر ایران کی فضائی حدود سے واپس آ چکی ہے۔

غزہ کے حوالے سے بھی امریکی صدر نے اہم پیش رفت کا عندیہ دیا ہے۔

Comments