Skip to main content

Featured

پیٹرول اور ڈیزل سستا، کیروسین اور لائٹ ڈیزل مہنگا – یکم اگست سے قیمتوں میں رد و بدل کا امکان

 پیٹرول اور ڈیزل سستا، کیروسین اور لائٹ ڈیزل مہنگا – یکم اگست سے قیمتوں میں رد و بدل کا امکان یکم اگست 2025 سے پندرہ روزہ پیٹرولیم قیمتوں میں نمایاں رد و بدل کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ صنعتی ذرائع کے مطابق بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی اور روپے کی ڈالر کے مقابلے میں قدر کی جزوی بہتری کے باعث حکومت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کر سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق: پیٹرول کی قیمت میں 9.07 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 272.16 سے کم ہو کر 263.08 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔ ڈیزل کی قیمت میں 3.73 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے، اور نئی قیمت 283.35 سے کم ہو کر 280.62 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔ تاہم دوسری طرف، دو مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے: مٹی کا تیل (کیروسین) کی قیمت 3.55 روپے فی لیٹر اضافے سے 181.33 سے بڑھ کر 184.88 روپے فی لیٹر ہو سکتی ہے۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت 2.33 روپے فی لیٹر اضافے سے 167.76 سے بڑھ کر 170.09 روپے فی لیٹر ہو سکتی ہے۔ تجارتی ماہرین کے مطابق قیمتوں میں یہ رد و بدل عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ اور کرنسی ایکسچینج ریٹ کی ایڈجسٹمنٹ کا نتی...

بلوچستان میں خاتون اور مرد کے بہیمانہ قتل کا واقعہ، 11 ملزمان گرفتار، وزیر اعلیٰ کا سخت ایکشن

 


بلوچستان میں خاتون اور مرد کے بہیمانہ قتل کا واقعہ، 11 ملزمان گرفتار، وزیر اعلیٰ کا سخت ایکشن

بلوچستان میں ایک خاتون اور مرد کے سفاکانہ قتل کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اب تک 11 ملزمان گرفتار کر لیے ہیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن جاری ہے اور تمام ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس دل دہلا دینے والے واقعے کی ویڈیو میں مسلح افراد ایک خاتون اور مرد پر اندھا دھند فائرنگ کرتے دیکھے جا سکتے ہیں۔ بلوچستان حکومت کے ترجمان کے مطابق لاشیں تاحال برآمد نہیں ہوئیں، تاہم سی ٹی ڈی اور پولیس علاقے میں موجود ہے اور مکمل تحقیقات جاری ہیں۔

Comments