Skip to main content

Featured

پیٹرول اور ڈیزل سستا، کیروسین اور لائٹ ڈیزل مہنگا – یکم اگست سے قیمتوں میں رد و بدل کا امکان

 پیٹرول اور ڈیزل سستا، کیروسین اور لائٹ ڈیزل مہنگا – یکم اگست سے قیمتوں میں رد و بدل کا امکان یکم اگست 2025 سے پندرہ روزہ پیٹرولیم قیمتوں میں نمایاں رد و بدل کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ صنعتی ذرائع کے مطابق بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی اور روپے کی ڈالر کے مقابلے میں قدر کی جزوی بہتری کے باعث حکومت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کر سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق: پیٹرول کی قیمت میں 9.07 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 272.16 سے کم ہو کر 263.08 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔ ڈیزل کی قیمت میں 3.73 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے، اور نئی قیمت 283.35 سے کم ہو کر 280.62 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔ تاہم دوسری طرف، دو مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے: مٹی کا تیل (کیروسین) کی قیمت 3.55 روپے فی لیٹر اضافے سے 181.33 سے بڑھ کر 184.88 روپے فی لیٹر ہو سکتی ہے۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت 2.33 روپے فی لیٹر اضافے سے 167.76 سے بڑھ کر 170.09 روپے فی لیٹر ہو سکتی ہے۔ تجارتی ماہرین کے مطابق قیمتوں میں یہ رد و بدل عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ اور کرنسی ایکسچینج ریٹ کی ایڈجسٹمنٹ کا نتی...

حیدرآباد میں تیز آندھی اور طوفانی بارش سے تباہی، ایک جاں بحق، شہر تاریکی میں ڈوب گیا

 


حیدرآباد میں تیز آندھی اور طوفانی بارش سے تباہی، ایک جاں بحق، شہر تاریکی میں ڈوب گیا

حیدرآباد میں آندھی کے ساتھ شدید بارش نے تباہی مچا دی، ٹمبر مارکیٹ میں دکان کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔ بارش کے باعث شہر کی سڑکیں اور گلیاں پانی میں ڈوب گئیں جبکہ کئی علاقوں میں گھروں اور دکانوں میں پانی داخل ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق صرف آدھے گھنٹے میں 63 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جس کے باعث حیسکو کے 152 فیڈرز ٹرپ کرگئے۔ شہر کے کئی علاقے بجلی سے محروم ہو گئے اور سولر پینلز کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے جس کے باعث شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Comments