Skip to main content

Featured

زلزلے کی مانگا میں پیشگوئی؟ کامچٹکا کا 8.8 شدت کا زلزلہ اور جاپانی فنکار کی حیران کُن "پیشن گوئی"

  زلزلے کی مانگا میں پیشگوئی؟ کامچٹکا کا 8.8 شدت کا زلزلہ اور جاپانی فنکار کی حیران کُن "پیشن گوئی" روس کے علاقے کامچٹکا میں 29 جولائی 2025 کو آنے والے 8.8 شدت کے شدید زلزلے نے نہ صرف روس بلکہ جاپان، امریکا، اور چین سمیت کئی ساحلی ممالک کو سونامی وارننگ جاری کرنے پر مجبور کر دیا۔ زلزلے کے بعد جہاں لاکھوں افراد سونامی الرٹس پر نظر جمائے بیٹھے تھے، وہیں چین میں 10 لاکھ سے زائد افراد نے اپنے اسمارٹ فونز پر ایک حیران کن چیز سرچ کی — 2021ء میں شائع ہونے والی ایک جاپانی مانگا (Comic Book)، جس میں جولائی 2025 میں ایک تباہ کن زلزلے کی پیش گوئی کی گئی تھی۔ اگرچہ مانگا میں یہ تاریخ 5 جولائی لکھی گئی تھی، لیکن اصل زلزلہ 29 جولائی کو آیا۔ اس معمولی فرق کے باوجود، سوشل میڈیا پر لوگوں نے اسے ایک حیران کُن "اتفاق" قرار دیا اور بعض افراد نے اسے سنجیدگی سے لینا شروع کر دیا۔ تاہم جاپانی ماہرینِ ارضیات نے اس "پیش گوئی" کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ زلزلے کی درست پیش گوئی سائنسی طور پر تاحال ناممکن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کی افواہیں عوام میں غیر ضروری خوف اور غلط فہمیاں پیدا...

شمالی غزہ میں حماس کا اسرائیلی فوج پر حملہ، 5 اہلکار ہلاک

 


شمالی غزہ میں حماس کا اسرائیلی فوج پر حملہ، 5 اہلکار ہلاک

غزہ: شمالی غزہ کے علاقے بیت ہنون میں فلسطینی مزاحمتی گروپ نے اسرائیلی فوج پر گھات لگا کر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 5 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے، جبکہ ایک فوجی لاپتہ ہے۔

عرب ذرائع کے مطابق، یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب اسرائیلی فوجی قافلہ علاقے سے گزر رہا تھا۔ حملے کا نشانہ بننے والے اہلکار Yahalom یونٹ سے تعلق رکھتے تھے، جو کہ غزہ میں گھروں کو تباہ کرنے کے خصوصی مشن پر مامور تھے۔

واقعے کے فوراً بعد اسرائیلی ہیلی کاپٹر جائے وقوعہ پر پہنچے اور زخمیوں کو فوری اسپتال منتقل کیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق علاقے میں شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

یہ واقعہ غزہ میں جاری کشیدگی میں ایک اہم موڑ کی حیثیت رکھتا ہے، جہاں فریقین کے درمیان جھڑپیں مسلسل شدت اختیار کر رہی ہیں۔

Comments