Skip to main content

Featured

زلزلے کی مانگا میں پیشگوئی؟ کامچٹکا کا 8.8 شدت کا زلزلہ اور جاپانی فنکار کی حیران کُن "پیشن گوئی"

  زلزلے کی مانگا میں پیشگوئی؟ کامچٹکا کا 8.8 شدت کا زلزلہ اور جاپانی فنکار کی حیران کُن "پیشن گوئی" روس کے علاقے کامچٹکا میں 29 جولائی 2025 کو آنے والے 8.8 شدت کے شدید زلزلے نے نہ صرف روس بلکہ جاپان، امریکا، اور چین سمیت کئی ساحلی ممالک کو سونامی وارننگ جاری کرنے پر مجبور کر دیا۔ زلزلے کے بعد جہاں لاکھوں افراد سونامی الرٹس پر نظر جمائے بیٹھے تھے، وہیں چین میں 10 لاکھ سے زائد افراد نے اپنے اسمارٹ فونز پر ایک حیران کن چیز سرچ کی — 2021ء میں شائع ہونے والی ایک جاپانی مانگا (Comic Book)، جس میں جولائی 2025 میں ایک تباہ کن زلزلے کی پیش گوئی کی گئی تھی۔ اگرچہ مانگا میں یہ تاریخ 5 جولائی لکھی گئی تھی، لیکن اصل زلزلہ 29 جولائی کو آیا۔ اس معمولی فرق کے باوجود، سوشل میڈیا پر لوگوں نے اسے ایک حیران کُن "اتفاق" قرار دیا اور بعض افراد نے اسے سنجیدگی سے لینا شروع کر دیا۔ تاہم جاپانی ماہرینِ ارضیات نے اس "پیش گوئی" کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ زلزلے کی درست پیش گوئی سائنسی طور پر تاحال ناممکن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کی افواہیں عوام میں غیر ضروری خوف اور غلط فہمیاں پیدا...

"ٹیکساس میں طوفانی بارشوں کی تباہی: 104 ہلاکتیں، سمر کیمپ کی 27 بچیاں بھی لقمہ اجل"

 


"ٹیکساس میں طوفانی بارشوں کی تباہی: 104 ہلاکتیں، سمر کیمپ کی 27 بچیاں بھی لقمہ اجل"

ویب ڈیسک – امریکی ریاست ٹیکساس میں حالیہ شدید طوفانی بارشوں اور تباہ کن سیلاب نے تباہی مچا دی ہے، جس کے نتیجے میں اب تک 104 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس ہولناک آفت سے نظامِ زندگی مکمل طور پر مفلوج ہو چکا ہے، جب کہ ریسکیو ادارے اب بھی لاپتا افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، کیر کاؤنٹی سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے جہاں 84 افراد کی لاشیں برآمد کی جا چکی ہیں۔

سمر کیمپ کی انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ کیمپ کی 27 لڑکیاں اور کونسلرز ہلاک ہو چکے ہیں، جب کہ 10 سے زائد لڑکیاں اور ایک اسٹاف ممبر اب بھی لاپتا ہیں۔ ہیلی کاپٹرز، ڈرونز اور کشتیوں کی مدد سے سرچ آپریشن جاری ہے۔

دریائے گوادیلوپ کے اطراف امدادی سرگرمیاں جاری ہیں جہاں پانی کی سطح چند گھنٹوں میں خطرناک حد تک بلند ہو چکی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ صورتِ حال مسلسل بارشوں اور شدید موسمی دباؤ کا نتیجہ ہے۔ گورنر نے ہنگامی حالت کا اعلان کرتے ہوئے امدادی کاموں میں تیزی لانے کی ہدایت جاری کی ہے۔

مزید بارشوں کی پیش گوئی کے بعد ریاست کے دیگر علاقوں میں بھی ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ حکام شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات دے رہے ہیں۔

Comments