Skip to main content

Featured

زلزلے کی مانگا میں پیشگوئی؟ کامچٹکا کا 8.8 شدت کا زلزلہ اور جاپانی فنکار کی حیران کُن "پیشن گوئی"

  زلزلے کی مانگا میں پیشگوئی؟ کامچٹکا کا 8.8 شدت کا زلزلہ اور جاپانی فنکار کی حیران کُن "پیشن گوئی" روس کے علاقے کامچٹکا میں 29 جولائی 2025 کو آنے والے 8.8 شدت کے شدید زلزلے نے نہ صرف روس بلکہ جاپان، امریکا، اور چین سمیت کئی ساحلی ممالک کو سونامی وارننگ جاری کرنے پر مجبور کر دیا۔ زلزلے کے بعد جہاں لاکھوں افراد سونامی الرٹس پر نظر جمائے بیٹھے تھے، وہیں چین میں 10 لاکھ سے زائد افراد نے اپنے اسمارٹ فونز پر ایک حیران کن چیز سرچ کی — 2021ء میں شائع ہونے والی ایک جاپانی مانگا (Comic Book)، جس میں جولائی 2025 میں ایک تباہ کن زلزلے کی پیش گوئی کی گئی تھی۔ اگرچہ مانگا میں یہ تاریخ 5 جولائی لکھی گئی تھی، لیکن اصل زلزلہ 29 جولائی کو آیا۔ اس معمولی فرق کے باوجود، سوشل میڈیا پر لوگوں نے اسے ایک حیران کُن "اتفاق" قرار دیا اور بعض افراد نے اسے سنجیدگی سے لینا شروع کر دیا۔ تاہم جاپانی ماہرینِ ارضیات نے اس "پیش گوئی" کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ زلزلے کی درست پیش گوئی سائنسی طور پر تاحال ناممکن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کی افواہیں عوام میں غیر ضروری خوف اور غلط فہمیاں پیدا...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دوٹوک پیغام: "شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا"

 


فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دوٹوک پیغام: "شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا"

جنرل ہیڈ کوارٹرز (GHQ) راولپنڈی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں قومی سلامتی، سرحدی صورتحال، دہشت گردی کے خلاف آپریشنز، اور بھارت کی پراکسی سرگرمیوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے واضح کیا کہ:

پاکستان کے عوام کا تحفظ ہر صورت اولین ترجیح رہے گا

بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد نیٹ ورکس کے خلاف فیصلہ کن کارروائیاں جاری رہیں گی

دنیا بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم اور ہندوتوا انتہا پسندی سے بدظن ہو رہی ہے

کانفرنس میں آرمی چیف کے تاریخی امریکی دورے کی بریفنگ بھی دی گئی، جس میں عالمی قیادت کو پاکستان کا دوٹوک مؤقف پیش کیا گیا۔
فورم نے مشرقِ وسطیٰ، ایران، ترکی، سعودی عرب اور دیگر ممالک سے تعلقات پر پاکستان کے مؤثر سفارتی کردار کو سراہا۔

کور کمانڈرز کو ابھرتے خطرات، جنگ کی نوعیت میں تبدیلی، اور مشترکہ ٹرائی سروسز ہم آہنگی پر بھی بریفنگ دی گئی۔
آرمی چیف نے بحریہ اور فضائیہ کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج ہر خطرے سے نمٹنے کے لیے مکمل تیار ہے۔

Comments