Skip to main content

Featured

زلزلے کی مانگا میں پیشگوئی؟ کامچٹکا کا 8.8 شدت کا زلزلہ اور جاپانی فنکار کی حیران کُن "پیشن گوئی"

  زلزلے کی مانگا میں پیشگوئی؟ کامچٹکا کا 8.8 شدت کا زلزلہ اور جاپانی فنکار کی حیران کُن "پیشن گوئی" روس کے علاقے کامچٹکا میں 29 جولائی 2025 کو آنے والے 8.8 شدت کے شدید زلزلے نے نہ صرف روس بلکہ جاپان، امریکا، اور چین سمیت کئی ساحلی ممالک کو سونامی وارننگ جاری کرنے پر مجبور کر دیا۔ زلزلے کے بعد جہاں لاکھوں افراد سونامی الرٹس پر نظر جمائے بیٹھے تھے، وہیں چین میں 10 لاکھ سے زائد افراد نے اپنے اسمارٹ فونز پر ایک حیران کن چیز سرچ کی — 2021ء میں شائع ہونے والی ایک جاپانی مانگا (Comic Book)، جس میں جولائی 2025 میں ایک تباہ کن زلزلے کی پیش گوئی کی گئی تھی۔ اگرچہ مانگا میں یہ تاریخ 5 جولائی لکھی گئی تھی، لیکن اصل زلزلہ 29 جولائی کو آیا۔ اس معمولی فرق کے باوجود، سوشل میڈیا پر لوگوں نے اسے ایک حیران کُن "اتفاق" قرار دیا اور بعض افراد نے اسے سنجیدگی سے لینا شروع کر دیا۔ تاہم جاپانی ماہرینِ ارضیات نے اس "پیش گوئی" کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ زلزلے کی درست پیش گوئی سائنسی طور پر تاحال ناممکن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کی افواہیں عوام میں غیر ضروری خوف اور غلط فہمیاں پیدا...

کرسٹیانو رونالڈو کا ساتھی فٹبالر ڈیاگو جوتا کی موت پر اظہارِ افسوس

 


کرسٹیانو رونالڈو کا ساتھی فٹبالر ڈیاگو جوتا کی موت پر اظہارِ افسوس

پرتگال: پرتگال فٹبال ٹیم کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے ساتھی کھلاڑی ڈیاگو جوتا کی ناگہانی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

ڈیاگو جوتا، جو انگلش کلب لیورپول ایف سی اور پرتگال کی قومی ٹیم کے اہم کھلاڑی تھے، ایک کار حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔ ان کے ساتھ ان کا چھوٹا بھائی آندرے سلوا بھی انتقال کر گیا۔ حادثہ شمالی اسپین میں پیش آیا۔

رونالڈو نے ایکس (ٹوئٹر) پر تعزیتی پیغام میں کہا:

"یہ سب کچھ بے معنی لگتا ہے، ہم حال ہی میں قومی ٹیم میں ساتھ تھے اور تم نے ابھی شادی کی تھی۔"

رونالڈو نے مزید کہا:

"میں تمہارے خاندان، بیوی اور بچوں کے لیے صبر و ہمت کی دعا کرتا ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ تم ہمیشہ ان کے دلوں میں زندہ رہو گے۔ ہم تمہیں یاد کریں گے، ڈیاگو اور آندرے، تمہیں سلام۔"

ڈیاگو جوتا نے پرتگال کے لیے 49 انٹرنیشنل میچز میں حصہ لیا اور یورپا نیشنز لیگ 2019 اور 2025 میں جیتنے والی ٹیم کا حصہ تھے۔

Comments