Skip to main content

Featured

پیٹرول اور ڈیزل سستا، کیروسین اور لائٹ ڈیزل مہنگا – یکم اگست سے قیمتوں میں رد و بدل کا امکان

 پیٹرول اور ڈیزل سستا، کیروسین اور لائٹ ڈیزل مہنگا – یکم اگست سے قیمتوں میں رد و بدل کا امکان یکم اگست 2025 سے پندرہ روزہ پیٹرولیم قیمتوں میں نمایاں رد و بدل کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ صنعتی ذرائع کے مطابق بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی اور روپے کی ڈالر کے مقابلے میں قدر کی جزوی بہتری کے باعث حکومت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کر سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق: پیٹرول کی قیمت میں 9.07 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 272.16 سے کم ہو کر 263.08 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔ ڈیزل کی قیمت میں 3.73 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے، اور نئی قیمت 283.35 سے کم ہو کر 280.62 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔ تاہم دوسری طرف، دو مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے: مٹی کا تیل (کیروسین) کی قیمت 3.55 روپے فی لیٹر اضافے سے 181.33 سے بڑھ کر 184.88 روپے فی لیٹر ہو سکتی ہے۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت 2.33 روپے فی لیٹر اضافے سے 167.76 سے بڑھ کر 170.09 روپے فی لیٹر ہو سکتی ہے۔ تجارتی ماہرین کے مطابق قیمتوں میں یہ رد و بدل عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ اور کرنسی ایکسچینج ریٹ کی ایڈجسٹمنٹ کا نتی...

اسلام آباد میں گدھے کے گوشت کی بڑی کھیپ پکڑی گئی – عوام کی صحت سے کھلواڑ بے نقاب

 


اسلام آباد میں گدھے کے گوشت کی بڑی کھیپ پکڑی گئی – عوام کی صحت سے کھلواڑ بے نقاب

اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر عرفان میمن نے ایک حیران کن انکشاف کیا ہے کہ گدھے کے گوشت کی اسلام آباد سے باہر بھی ترسیل کی جا رہی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے کی خفیہ نگرانی کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی تاکہ ملزمان کو رنگے ہاتھوں پکڑا جا سکے۔

عرفان میمن کے مطابق، جب ان کی ٹیم موقع پر پہنچی تو وہاں ایک ہزار کلو کٹا ہوا گدھے کا گوشت اور 40 زندہ گدھے موجود تھے۔ اس کے علاوہ ایک غیر ملکی قصائی اور چوکیدار کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ترنول کے علاقے سے 25 من سے زائد گوشت برآمد ہوا، جب کہ 50 سے زائد زندہ گدھوں کو بھی قبضے میں لیا گیا۔ حکام کے مطابق یہ گوشت کہاں تقسیم کیا گیا اور کتنے گدھے ذبح کیے گئے، اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مشکوک گوشت کی فروخت کی صورت میں فوری اطلاع دیں تاکہ ایسے مافیا کا قلع قمع کیا جا سکے۔

Comments