Skip to main content

Featured

زلزلے کی مانگا میں پیشگوئی؟ کامچٹکا کا 8.8 شدت کا زلزلہ اور جاپانی فنکار کی حیران کُن "پیشن گوئی"

  زلزلے کی مانگا میں پیشگوئی؟ کامچٹکا کا 8.8 شدت کا زلزلہ اور جاپانی فنکار کی حیران کُن "پیشن گوئی" روس کے علاقے کامچٹکا میں 29 جولائی 2025 کو آنے والے 8.8 شدت کے شدید زلزلے نے نہ صرف روس بلکہ جاپان، امریکا، اور چین سمیت کئی ساحلی ممالک کو سونامی وارننگ جاری کرنے پر مجبور کر دیا۔ زلزلے کے بعد جہاں لاکھوں افراد سونامی الرٹس پر نظر جمائے بیٹھے تھے، وہیں چین میں 10 لاکھ سے زائد افراد نے اپنے اسمارٹ فونز پر ایک حیران کن چیز سرچ کی — 2021ء میں شائع ہونے والی ایک جاپانی مانگا (Comic Book)، جس میں جولائی 2025 میں ایک تباہ کن زلزلے کی پیش گوئی کی گئی تھی۔ اگرچہ مانگا میں یہ تاریخ 5 جولائی لکھی گئی تھی، لیکن اصل زلزلہ 29 جولائی کو آیا۔ اس معمولی فرق کے باوجود، سوشل میڈیا پر لوگوں نے اسے ایک حیران کُن "اتفاق" قرار دیا اور بعض افراد نے اسے سنجیدگی سے لینا شروع کر دیا۔ تاہم جاپانی ماہرینِ ارضیات نے اس "پیش گوئی" کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ زلزلے کی درست پیش گوئی سائنسی طور پر تاحال ناممکن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کی افواہیں عوام میں غیر ضروری خوف اور غلط فہمیاں پیدا...

فیصل آباد میں بین الاقوامی فراڈ نیٹ ورک بے نقاب: 71 غیرملکیوں سمیت 149 افراد گرفتار

 


فیصل آباد میں بین الاقوامی فراڈ نیٹ ورک بے نقاب: 71 غیرملکیوں سمیت 149 افراد گرفتار

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے فیصل آباد کے علاقے شاہ کوٹ میں ایک خفیہ غیرقانونی کال سینٹر پر کامیاب چھاپہ مار کر 71 غیر ملکیوں سمیت 149 افراد کو گرفتار کر لیا۔
یہ نیٹ ورک مبینہ طور پر پونزی اسکیمز اور سرمایہ کاری فراڈ میں ملوث تھا، جہاں سے عالمی سطح پر عوام کو مالی دھوکہ دیا جا رہا تھا۔

 گرفتار غیر ملکیوں کی تفصیل:
48 چینی شہری

8 نائجیرین

4 فلپائنی

2 سری لنکن

6 بنگلہ دیشی

2 میانمار کے شہری

1 زمبابوے کا شہری

18 خواتین بھی شامل ہیں۔

این سی سی آئی اے نے تصدیق کی کہ تمام گرفتار افراد کو فیصل آباد کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں سے 87 ملزمان کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ اور 62 پاکستانیوں کو 23 جولائی تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

Comments