Skip to main content

Featured

پیٹرول اور ڈیزل سستا، کیروسین اور لائٹ ڈیزل مہنگا – یکم اگست سے قیمتوں میں رد و بدل کا امکان

 پیٹرول اور ڈیزل سستا، کیروسین اور لائٹ ڈیزل مہنگا – یکم اگست سے قیمتوں میں رد و بدل کا امکان یکم اگست 2025 سے پندرہ روزہ پیٹرولیم قیمتوں میں نمایاں رد و بدل کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ صنعتی ذرائع کے مطابق بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی اور روپے کی ڈالر کے مقابلے میں قدر کی جزوی بہتری کے باعث حکومت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کر سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق: پیٹرول کی قیمت میں 9.07 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 272.16 سے کم ہو کر 263.08 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔ ڈیزل کی قیمت میں 3.73 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے، اور نئی قیمت 283.35 سے کم ہو کر 280.62 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔ تاہم دوسری طرف، دو مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے: مٹی کا تیل (کیروسین) کی قیمت 3.55 روپے فی لیٹر اضافے سے 181.33 سے بڑھ کر 184.88 روپے فی لیٹر ہو سکتی ہے۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت 2.33 روپے فی لیٹر اضافے سے 167.76 سے بڑھ کر 170.09 روپے فی لیٹر ہو سکتی ہے۔ تجارتی ماہرین کے مطابق قیمتوں میں یہ رد و بدل عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ اور کرنسی ایکسچینج ریٹ کی ایڈجسٹمنٹ کا نتی...

غزہ میں قحط کی تباہ کن صورتحال، جنگ بندی کی نئی کوششیں جاری

 


غزہ میں قحط کی تباہ کن صورتحال، جنگ بندی کی نئی کوششیں جاری

غزہ میں جاری انسانی بحران کے پیش نظر امریکا، قطر اور مصر کی جانب سے جنگ بندی کے لیے سفارتی کوششیں تیز کردی گئی ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق تینوں ممالک نے جنگ بندی کے لیے نئی تجاویز پیش کی ہیں تاہم قطر میں اسرائیل اور حماس کے درمیان مذاکرات میں کوئی بڑی پیش رفت سامنے نہیں آئی۔

دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں قحط بدترین اور تباہ کن سطح پر پہنچ چکا ہے۔ حماس کے مطابق اسرائیل نے بھوک کو اسلحے کے طور پر استعمال کیا ہے اور سویلین آبادی، خاص طور پر بچوں کے خلاف قتل عام جاری ہے۔

حماس نے غزہ میں موجود صورتحال کو جدید تاریخ کا بدترین انسانی المیہ قرار دیا ہے، جہاں خوراک اور طبی سہولیات کی شدید کمی کے باعث لوگ کربناک حالات میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر اس قتل عام کو روکے اور فلسطینی عوام کو بنیادی انسانی حقوق فراہم کرے۔

Comments