Skip to main content

Featured

پیٹرول اور ڈیزل سستا، کیروسین اور لائٹ ڈیزل مہنگا – یکم اگست سے قیمتوں میں رد و بدل کا امکان

 پیٹرول اور ڈیزل سستا، کیروسین اور لائٹ ڈیزل مہنگا – یکم اگست سے قیمتوں میں رد و بدل کا امکان یکم اگست 2025 سے پندرہ روزہ پیٹرولیم قیمتوں میں نمایاں رد و بدل کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ صنعتی ذرائع کے مطابق بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی اور روپے کی ڈالر کے مقابلے میں قدر کی جزوی بہتری کے باعث حکومت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کر سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق: پیٹرول کی قیمت میں 9.07 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 272.16 سے کم ہو کر 263.08 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔ ڈیزل کی قیمت میں 3.73 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے، اور نئی قیمت 283.35 سے کم ہو کر 280.62 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔ تاہم دوسری طرف، دو مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے: مٹی کا تیل (کیروسین) کی قیمت 3.55 روپے فی لیٹر اضافے سے 181.33 سے بڑھ کر 184.88 روپے فی لیٹر ہو سکتی ہے۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت 2.33 روپے فی لیٹر اضافے سے 167.76 سے بڑھ کر 170.09 روپے فی لیٹر ہو سکتی ہے۔ تجارتی ماہرین کے مطابق قیمتوں میں یہ رد و بدل عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ اور کرنسی ایکسچینج ریٹ کی ایڈجسٹمنٹ کا نتی...

غزہ میں ظلم کی انتہا: پانی لینے آئے 17 معصوم بچے شہید

 


غزہ میں ظلم کی انتہا: پانی لینے آئے 17 معصوم بچے شہید

غزہ میں اسرائیلی بمباری کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ عرب میڈیا کے مطابق پانی لینے گئے 17 معصوم فلسطینی بچے اسرائیلی حملے کا نشانہ بن کر شہید ہوگئے۔ ایندھن اور بنیادی سہولیات کی شدید قلت کے باعث اقوامِ متحدہ کی 8 ایجنسیاں بھی اپنے آپریشنز معطل کرچکی ہیں۔

غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق اب تک 58 ہزار سے زائد فلسطینی شہید جبکہ 1 لاکھ 38 ہزار 520 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ادارے انروا نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں شدید غذائی قلت کے باعث بچوں کی اموات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

اسرائیلی حزبِ اختلاف کے رہنما یائر لاپڈ نے رفح میں بنائے گئے کیمپ کو کھلی جیل قرار دیا ہے جہاں فلسطینیوں کو آزادی سے محروم رکھا جا رہا ہے۔

Comments