Skip to main content

Featured

پیٹرول اور ڈیزل سستا، کیروسین اور لائٹ ڈیزل مہنگا – یکم اگست سے قیمتوں میں رد و بدل کا امکان

 پیٹرول اور ڈیزل سستا، کیروسین اور لائٹ ڈیزل مہنگا – یکم اگست سے قیمتوں میں رد و بدل کا امکان یکم اگست 2025 سے پندرہ روزہ پیٹرولیم قیمتوں میں نمایاں رد و بدل کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ صنعتی ذرائع کے مطابق بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی اور روپے کی ڈالر کے مقابلے میں قدر کی جزوی بہتری کے باعث حکومت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کر سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق: پیٹرول کی قیمت میں 9.07 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 272.16 سے کم ہو کر 263.08 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔ ڈیزل کی قیمت میں 3.73 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے، اور نئی قیمت 283.35 سے کم ہو کر 280.62 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔ تاہم دوسری طرف، دو مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے: مٹی کا تیل (کیروسین) کی قیمت 3.55 روپے فی لیٹر اضافے سے 181.33 سے بڑھ کر 184.88 روپے فی لیٹر ہو سکتی ہے۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت 2.33 روپے فی لیٹر اضافے سے 167.76 سے بڑھ کر 170.09 روپے فی لیٹر ہو سکتی ہے۔ تجارتی ماہرین کے مطابق قیمتوں میں یہ رد و بدل عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ اور کرنسی ایکسچینج ریٹ کی ایڈجسٹمنٹ کا نتی...

بھوک، بےبسی اور بربریت — خان یونس میں امداد کے انتظار میں 20 فلسطینی شہید

 


بھوک، بےبسی اور بربریت — خان یونس میں امداد کے انتظار میں 20 فلسطینی شہید

غزہ کے علاقے خان یونس میں آج صبح ایک اندوہناک سانحہ پیش آیا، جہاں امداد کے لیے جمع بھوکے فلسطینیوں کے ہجوم پر ظالمانہ شیلنگ اور مرچوں کا اسپرے کیا گیا۔ امریکی امدادی مرکز کے باہر پیش آنے والے واقعے میں 20 فلسطینی شہید ہوگئے جن میں 19 افراد بھگدڑ میں کچلے گئے جبکہ ایک نوجوان کو چاقو مار دیا گیا۔

امریکی حمایت یافتہ تنظیم جی ایچ ایف نے دعویٰ کیا کہ ہجوم میں موجود مسلح افراد نے بدنظمی کو ہوا دی، تاہم عینی شاہدین کے مطابق فلسطینی عوام بھوک کی شدت سے نڈھال ہو کر امداد کے لیے نکلے تھے اور ان پر حملہ کر کے زندگی کی آخری امید بھی چھین لی گئی۔

ادھر اسرائیل نے ظلم کی نئی مثال قائم کرتے ہوئے غزہ کے شہریوں پر سمندر تک جانے پر بھی مکمل پابندی لگا دی۔ فلسطینیوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا:

“ہماری زمین، ہمارے گھر، ہماری روزی پہلے چھینی گئی، اب سمندر جیسا آخری سہارا بھی چھین لیا گیا ہے، بھوک سے مر جائیں گے مگر ہار نہیں مانیں گے۔”


گزشتہ 24 گھنٹوں میں غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں میں شہادتوں کی تعداد 81 ہو چکی ہے۔ مسلسل بمباری کے باعث اسپتالوں میں ایندھن اور ادویات ختم ہو چکی ہیں، معصوم بچوں اور خواتین کا کوئی پرسانِ حال نہیں۔

Comments