Skip to main content

Featured

زلزلے کی مانگا میں پیشگوئی؟ کامچٹکا کا 8.8 شدت کا زلزلہ اور جاپانی فنکار کی حیران کُن "پیشن گوئی"

  زلزلے کی مانگا میں پیشگوئی؟ کامچٹکا کا 8.8 شدت کا زلزلہ اور جاپانی فنکار کی حیران کُن "پیشن گوئی" روس کے علاقے کامچٹکا میں 29 جولائی 2025 کو آنے والے 8.8 شدت کے شدید زلزلے نے نہ صرف روس بلکہ جاپان، امریکا، اور چین سمیت کئی ساحلی ممالک کو سونامی وارننگ جاری کرنے پر مجبور کر دیا۔ زلزلے کے بعد جہاں لاکھوں افراد سونامی الرٹس پر نظر جمائے بیٹھے تھے، وہیں چین میں 10 لاکھ سے زائد افراد نے اپنے اسمارٹ فونز پر ایک حیران کن چیز سرچ کی — 2021ء میں شائع ہونے والی ایک جاپانی مانگا (Comic Book)، جس میں جولائی 2025 میں ایک تباہ کن زلزلے کی پیش گوئی کی گئی تھی۔ اگرچہ مانگا میں یہ تاریخ 5 جولائی لکھی گئی تھی، لیکن اصل زلزلہ 29 جولائی کو آیا۔ اس معمولی فرق کے باوجود، سوشل میڈیا پر لوگوں نے اسے ایک حیران کُن "اتفاق" قرار دیا اور بعض افراد نے اسے سنجیدگی سے لینا شروع کر دیا۔ تاہم جاپانی ماہرینِ ارضیات نے اس "پیش گوئی" کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ زلزلے کی درست پیش گوئی سائنسی طور پر تاحال ناممکن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کی افواہیں عوام میں غیر ضروری خوف اور غلط فہمیاں پیدا...

گوگل کروم میں خطرناک سکیورٹی خامی: فوری اپ ڈیٹ کریں ورنہ ڈیٹا ہیک ہو سکتا ہے

 


گوگل کروم میں خطرناک سکیورٹی خامی: فوری اپ ڈیٹ کریں ورنہ ڈیٹا ہیک ہو سکتا ہے

اگر آپ گوگل کروم استعمال کرتے ہیں تو فوری طور پر براؤزر کو اپ ڈیٹ کر لیں، کیونکہ گوگل نے کروم میں ایک سنگین سکیورٹی کمزوری کی نشاندہی کے بعد ہنگامی اپ ڈیٹ جاری کر دی ہے۔

یہ بگ کروم کے JavaScript انجن Chrome V8 میں پایا گیا ہے، جس کا CVE-2025-5554 نام دیا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس بگ کی شدت 8.1/10 ہے، جو کہ سکیورٹی کے لحاظ سے انتہائی خطرناک تصور کی جاتی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ہیکرز اس خامی کا فائدہ اٹھا کر آپ کے سسٹم میں میل ویئر یا رینسم ویئر ڈال سکتے ہیں یا حساس معلومات چرا سکتے ہیں۔

گوگل کے مطابق کچھ حملے اس خامی کے ذریعے پہلے ہی کیے جا چکے ہیں، اس لیے اپ ڈیٹ میں تاخیر نقصان دہ ہو سکتی ہے۔

 اپ ڈیٹ کرنے کا طریقہ:
گوگل کروم کھولیں۔

اوپر دائیں کونے میں موجود تین نقطوں (︙) پر کلک کریں۔

"Settings" منتخب کریں۔

بائیں جانب "About Chrome" پر کلک کریں۔

اگر اپ ڈیٹ دستیاب ہو تو کروم خودکار طور پر اسے ڈاؤن لوڈ کرے گا۔

ڈاؤن لوڈ مکمل ہونے پر "Relaunch" پر کلک کریں۔

یاد رکھیں، گوگل نے رواں سال اب تک چار مرتبہ کروم کے لیے ایمرجنسی سکیورٹی اپ ڈیٹس جاری کی ہیں۔ اپنے ڈیٹا کو محفوظ رکھنے کے لیے ہمیشہ براؤزر کو تازہ ترین ورژن پر رکھیں۔

Comments