Skip to main content

Featured

زلزلے کی مانگا میں پیشگوئی؟ کامچٹکا کا 8.8 شدت کا زلزلہ اور جاپانی فنکار کی حیران کُن "پیشن گوئی"

  زلزلے کی مانگا میں پیشگوئی؟ کامچٹکا کا 8.8 شدت کا زلزلہ اور جاپانی فنکار کی حیران کُن "پیشن گوئی" روس کے علاقے کامچٹکا میں 29 جولائی 2025 کو آنے والے 8.8 شدت کے شدید زلزلے نے نہ صرف روس بلکہ جاپان، امریکا، اور چین سمیت کئی ساحلی ممالک کو سونامی وارننگ جاری کرنے پر مجبور کر دیا۔ زلزلے کے بعد جہاں لاکھوں افراد سونامی الرٹس پر نظر جمائے بیٹھے تھے، وہیں چین میں 10 لاکھ سے زائد افراد نے اپنے اسمارٹ فونز پر ایک حیران کن چیز سرچ کی — 2021ء میں شائع ہونے والی ایک جاپانی مانگا (Comic Book)، جس میں جولائی 2025 میں ایک تباہ کن زلزلے کی پیش گوئی کی گئی تھی۔ اگرچہ مانگا میں یہ تاریخ 5 جولائی لکھی گئی تھی، لیکن اصل زلزلہ 29 جولائی کو آیا۔ اس معمولی فرق کے باوجود، سوشل میڈیا پر لوگوں نے اسے ایک حیران کُن "اتفاق" قرار دیا اور بعض افراد نے اسے سنجیدگی سے لینا شروع کر دیا۔ تاہم جاپانی ماہرینِ ارضیات نے اس "پیش گوئی" کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ زلزلے کی درست پیش گوئی سائنسی طور پر تاحال ناممکن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کی افواہیں عوام میں غیر ضروری خوف اور غلط فہمیاں پیدا...

گلبرگ لاہور کا حفیظ سینٹر پھر آگ کی لپیٹ میں: فائر سیفٹی کا المیہ دوبارہ بے نقاب


 گلبرگ لاہور کا حفیظ سینٹر پھر آگ کی لپیٹ میں: فائر سیفٹی کا المیہ دوبارہ بے نقاب

لاہور کے تجارتی مرکز گلبرگ میں واقع مشہور حفیظ سینٹر کے تہہ خانے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے پوری عمارت کو دھوئیں سے بھر دیا۔
آگ بیسمنٹ میں لگی، جہاں الیکٹرانکس کی سینکڑوں دکانیں اور دفاتر موجود ہیں۔
ریسکیو 1122 اور فائر بریگیڈ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ بجھانے اور انخلا کا عمل شروع کیا۔

خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، مگر کروڑوں روپے کے مالی نقصان اور کاروباری سرگرمیوں میں تعطل کی توقع ہے۔
ابتدائی تحقیقات میں بجلی کی پرانی اور غیر محفوظ وائرنگ اور فائر سیفٹی سسٹم کی کمی کو ذمہ دار قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ واقعہ 2020 کی تباہ کن آگ کی تلخ یاد دہانی ہے، جس کے بعد ماہرین نے فائر سیفٹی اپگریڈز اور ساختی جانچ کی سفارش کی تھی، مگر تجارتی و سیاسی دباؤ کے باعث ان پر مکمل عملدرآمد نہ ہو سکا۔

ماہرین اور شہری حلقے اب سخت سوالات اٹھا رہے ہیں کہ بغیر جامع کلیئرنس اور ری وائرنگ کے ایسی عمارتیں دوبارہ کھولنا شہری زندگیوں سے کھلواڑ کے مترادف ہے۔

Comments