Skip to main content

Featured

زلزلے کی مانگا میں پیشگوئی؟ کامچٹکا کا 8.8 شدت کا زلزلہ اور جاپانی فنکار کی حیران کُن "پیشن گوئی"

  زلزلے کی مانگا میں پیشگوئی؟ کامچٹکا کا 8.8 شدت کا زلزلہ اور جاپانی فنکار کی حیران کُن "پیشن گوئی" روس کے علاقے کامچٹکا میں 29 جولائی 2025 کو آنے والے 8.8 شدت کے شدید زلزلے نے نہ صرف روس بلکہ جاپان، امریکا، اور چین سمیت کئی ساحلی ممالک کو سونامی وارننگ جاری کرنے پر مجبور کر دیا۔ زلزلے کے بعد جہاں لاکھوں افراد سونامی الرٹس پر نظر جمائے بیٹھے تھے، وہیں چین میں 10 لاکھ سے زائد افراد نے اپنے اسمارٹ فونز پر ایک حیران کن چیز سرچ کی — 2021ء میں شائع ہونے والی ایک جاپانی مانگا (Comic Book)، جس میں جولائی 2025 میں ایک تباہ کن زلزلے کی پیش گوئی کی گئی تھی۔ اگرچہ مانگا میں یہ تاریخ 5 جولائی لکھی گئی تھی، لیکن اصل زلزلہ 29 جولائی کو آیا۔ اس معمولی فرق کے باوجود، سوشل میڈیا پر لوگوں نے اسے ایک حیران کُن "اتفاق" قرار دیا اور بعض افراد نے اسے سنجیدگی سے لینا شروع کر دیا۔ تاہم جاپانی ماہرینِ ارضیات نے اس "پیش گوئی" کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ زلزلے کی درست پیش گوئی سائنسی طور پر تاحال ناممکن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کی افواہیں عوام میں غیر ضروری خوف اور غلط فہمیاں پیدا...

عمران خان کے بیٹے احتجاج میں شریک نہیں ہوں گے، شیر افضل مروت کا انکشاف

 


عمران خان کے بیٹے احتجاج میں شریک نہیں ہوں گے، شیر افضل مروت کا انکشاف

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے ایک نجی چینل سے گفتگو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے بیٹے، قاسم اور سلیمان، پاکستان نہیں آئیں گے اور نہ ہی کسی عوامی احتجاج میں شریک ہوں گے۔

شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ ورکرز کو بار بار یہ یقین دلایا جا رہا ہے کہ عمران خان کے بیٹے تحریک میں شامل ہوں گے، لیکن اصل حقیقت اس کے برعکس ہے۔ ان کے بقول، انہیں خود اس بات کی مکمل معلومات ہیں کہ دونوں بیٹوں کی وطن واپسی ممکن نہیں۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "قاسم اور سلیمان خان کے لاڈلے ہیں، اور جن قوتوں سے آج ہمیں واسطہ ہے، وہاں کسی نرمی کی گنجائش نہیں۔" ان کا کہنا تھا کہ کارکنوں کو ایسی امید دینا جو حقیقت پر مبنی نہ ہو، ایک اور ظلم کے مترادف ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر عمران خان کے بیٹے احتجاج میں شریک نہ ہوئے تو کارکنوں میں مایوسی پھیل سکتی ہے، کیونکہ انہیں غیر حقیقی توقعات دی گئی ہیں۔

گفتگو کے دوران شیر افضل مروت نے یہ بھی کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت کا اصل مرکز صرف عمران خان ہیں۔ ان کا سوال تھا کہ کیا پارٹی کی دیگر قیادت کو کبھی آزادانہ فیصلے کرنے کا موقع ملا بھی ہے؟

Comments