Skip to main content

Featured

زلزلے کی مانگا میں پیشگوئی؟ کامچٹکا کا 8.8 شدت کا زلزلہ اور جاپانی فنکار کی حیران کُن "پیشن گوئی"

  زلزلے کی مانگا میں پیشگوئی؟ کامچٹکا کا 8.8 شدت کا زلزلہ اور جاپانی فنکار کی حیران کُن "پیشن گوئی" روس کے علاقے کامچٹکا میں 29 جولائی 2025 کو آنے والے 8.8 شدت کے شدید زلزلے نے نہ صرف روس بلکہ جاپان، امریکا، اور چین سمیت کئی ساحلی ممالک کو سونامی وارننگ جاری کرنے پر مجبور کر دیا۔ زلزلے کے بعد جہاں لاکھوں افراد سونامی الرٹس پر نظر جمائے بیٹھے تھے، وہیں چین میں 10 لاکھ سے زائد افراد نے اپنے اسمارٹ فونز پر ایک حیران کن چیز سرچ کی — 2021ء میں شائع ہونے والی ایک جاپانی مانگا (Comic Book)، جس میں جولائی 2025 میں ایک تباہ کن زلزلے کی پیش گوئی کی گئی تھی۔ اگرچہ مانگا میں یہ تاریخ 5 جولائی لکھی گئی تھی، لیکن اصل زلزلہ 29 جولائی کو آیا۔ اس معمولی فرق کے باوجود، سوشل میڈیا پر لوگوں نے اسے ایک حیران کُن "اتفاق" قرار دیا اور بعض افراد نے اسے سنجیدگی سے لینا شروع کر دیا۔ تاہم جاپانی ماہرینِ ارضیات نے اس "پیش گوئی" کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ زلزلے کی درست پیش گوئی سائنسی طور پر تاحال ناممکن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کی افواہیں عوام میں غیر ضروری خوف اور غلط فہمیاں پیدا...

بھارت کی کھیل دشمنی بے نقاب، پاکستان ہاکی ٹیم کو کھلی دھمکیاں!

 


بھارت کی کھیل دشمنی بے نقاب، پاکستان ہاکی ٹیم کو کھلی دھمکیاں!

کرکٹ کے بعد بھارت نے اب قومی کھیل ہاکی کو بھی اپنی انتہا پسندانہ سیاست کا نشانہ بنا لیا ہے۔ بھارت میں انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس اور حکومتی حمایت یافتہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے پاکستان ہاکی ٹیم کو کھلم کھلا دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا نے پہلے دعویٰ کیا کہ پاکستان ہاکی ٹیم کو ایشیا کپ میں شرکت کے لیے بھارت آنے کی اجازت دے دی گئی ہے، مگر دو دن بھی نہ گزرے کہ زہر اُگلنے اور دھمکیاں دینے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

سوشل میڈیا پر پاکستانی کھلاڑیوں کی تصاویر کے ساتھ دھمکیاں دی جا رہی ہیں، جو کھیل کے عالمی اصولوں اور سپورٹس مین اسپرٹ کے سراسر خلاف ہے۔

 کیا پاکستانی ہاکی ٹیم کی جان خطرے میں ہے؟
ایشیا کپ 27 اگست سے بھارت کے شہر راج گر میں شروع ہو رہا ہے، اور موجودہ صورتحال میں سابق کپتانوں اور اولمپئنز نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ:

"ٹورنامنٹ کو کسی نیوٹرل مقام پر منتقل کیا جائے، تاکہ کھلاڑیوں کی جان و مال کو خطرات لاحق نہ ہوں۔"

 سابق کپتانوں کا مؤقف
پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق اولمپئینز کا کہنا ہے کہ اگر کرکٹ سیریز نیوٹرل وینیو پر ہو سکتی ہے تو ہاکی مقابلے بھی بھارت سے باہر ہونے چاہئیں۔

Comments