Skip to main content

Featured

پیٹرول اور ڈیزل سستا، کیروسین اور لائٹ ڈیزل مہنگا – یکم اگست سے قیمتوں میں رد و بدل کا امکان

 پیٹرول اور ڈیزل سستا، کیروسین اور لائٹ ڈیزل مہنگا – یکم اگست سے قیمتوں میں رد و بدل کا امکان یکم اگست 2025 سے پندرہ روزہ پیٹرولیم قیمتوں میں نمایاں رد و بدل کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ صنعتی ذرائع کے مطابق بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی اور روپے کی ڈالر کے مقابلے میں قدر کی جزوی بہتری کے باعث حکومت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کر سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق: پیٹرول کی قیمت میں 9.07 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 272.16 سے کم ہو کر 263.08 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔ ڈیزل کی قیمت میں 3.73 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے، اور نئی قیمت 283.35 سے کم ہو کر 280.62 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔ تاہم دوسری طرف، دو مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے: مٹی کا تیل (کیروسین) کی قیمت 3.55 روپے فی لیٹر اضافے سے 181.33 سے بڑھ کر 184.88 روپے فی لیٹر ہو سکتی ہے۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت 2.33 روپے فی لیٹر اضافے سے 167.76 سے بڑھ کر 170.09 روپے فی لیٹر ہو سکتی ہے۔ تجارتی ماہرین کے مطابق قیمتوں میں یہ رد و بدل عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ اور کرنسی ایکسچینج ریٹ کی ایڈجسٹمنٹ کا نتی...

کشتی پر ’اورا فارمنگ ڈانس‘ کرنے والا بچہ عالمی اسٹار بن گیا

 


کشتی پر ’اورا فارمنگ ڈانس‘ کرنے والا بچہ عالمی اسٹار بن گیا

انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والا 11 سالہ ریان کشتی پر کھڑے ہو کر غیر ارادی ڈانس کے ذریعے راتوں رات دنیا بھر میں وائرل ہوگیا۔ ’کالا لباس، کالی ٹوپی اور چشمہ‘ پہنے ریان دراصل کشتی دوڑ کے دوران اپنی ٹیم کا حوصلہ بڑھا رہا تھا، جب توازن برقرار رکھنے کے لیے اس نے بازو ہلا کر ڈانس کرنا شروع کیا، جسے دنیا نے ’’Aura Farming Dance‘‘ کا نام دے دیا۔


ریان کا معصوم انداز اور منفرد اسٹائل سوشل میڈیا پر اتنا مقبول ہوا کہ دنیا بھر کی مشہور شخصیات بھی اس ٹرینڈ کا حصہ بن گئیں۔ عالمی میڈیا نے اسے ’’The Rapper Boy‘‘ کا خطاب دیا۔
ریان کا کہنا ہے کہ اس نے کچھ سوچے بغیر موقع پر ہی یہ ڈانس کیا اور وہ خود بھی حیران ہے کہ وہ اتنی تیزی سے دنیا بھر میں مشہور ہوگیا۔

Comments