Skip to main content

Featured

زلزلے کی مانگا میں پیشگوئی؟ کامچٹکا کا 8.8 شدت کا زلزلہ اور جاپانی فنکار کی حیران کُن "پیشن گوئی"

  زلزلے کی مانگا میں پیشگوئی؟ کامچٹکا کا 8.8 شدت کا زلزلہ اور جاپانی فنکار کی حیران کُن "پیشن گوئی" روس کے علاقے کامچٹکا میں 29 جولائی 2025 کو آنے والے 8.8 شدت کے شدید زلزلے نے نہ صرف روس بلکہ جاپان، امریکا، اور چین سمیت کئی ساحلی ممالک کو سونامی وارننگ جاری کرنے پر مجبور کر دیا۔ زلزلے کے بعد جہاں لاکھوں افراد سونامی الرٹس پر نظر جمائے بیٹھے تھے، وہیں چین میں 10 لاکھ سے زائد افراد نے اپنے اسمارٹ فونز پر ایک حیران کن چیز سرچ کی — 2021ء میں شائع ہونے والی ایک جاپانی مانگا (Comic Book)، جس میں جولائی 2025 میں ایک تباہ کن زلزلے کی پیش گوئی کی گئی تھی۔ اگرچہ مانگا میں یہ تاریخ 5 جولائی لکھی گئی تھی، لیکن اصل زلزلہ 29 جولائی کو آیا۔ اس معمولی فرق کے باوجود، سوشل میڈیا پر لوگوں نے اسے ایک حیران کُن "اتفاق" قرار دیا اور بعض افراد نے اسے سنجیدگی سے لینا شروع کر دیا۔ تاہم جاپانی ماہرینِ ارضیات نے اس "پیش گوئی" کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ زلزلے کی درست پیش گوئی سائنسی طور پر تاحال ناممکن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کی افواہیں عوام میں غیر ضروری خوف اور غلط فہمیاں پیدا...

ایران میں زیادتی و قتل کے مجرم کو سرِعام پھانسی، متاثرہ خاندان کی درخواست پر عمل


ایران میں زیادتی و قتل کے مجرم کو سرِعام پھانسی، متاثرہ خاندان کی درخواست پر عمل

تہران – ایران میں ایک نوجوان لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے اور قتل کرنے والے شخص کو سرِعام پھانسی دے دی گئی۔ یہ سزا متاثرہ خاندان کی خصوصی درخواست پر عمل میں لائی گئی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، متاثرہ لڑکی کا تعلق ایران کے شہر بوکان سے تھا۔ خاندان نے عدالت سے اپیل کی تھی کہ مجرم کو عوامی مقام پر سزائے موت دی جائے تاکہ انصاف کی علامت قائم کی جا سکے۔

ایرانی صوبے کے چیف جسٹس نے میڈیا کو بتایا کہ اس کیس کو عوامی جذبات کے پیشِ نظر غیر معمولی اہمیت دی گئی۔

عدالت نے مارچ میں مجرم کو سزائے موت سنائی تھی، جسے بعد ازاں ایران کی اعلیٰ عدلیہ نے بھی برقرار رکھا۔ سزا پر عمل درآمد ایک عوامی مقام پر سخت سیکیورٹی میں کیا گیا۔

یہ واقعہ ایران میں خواتین کے خلاف جرائم پر سخت عدالتی ردعمل اور انصاف کی فراہمی کے تناظر میں ایک مثالی قدم سمجھا جا رہا ہے۔

Comments