Skip to main content

Featured

پیٹرول اور ڈیزل سستا، کیروسین اور لائٹ ڈیزل مہنگا – یکم اگست سے قیمتوں میں رد و بدل کا امکان

 پیٹرول اور ڈیزل سستا، کیروسین اور لائٹ ڈیزل مہنگا – یکم اگست سے قیمتوں میں رد و بدل کا امکان یکم اگست 2025 سے پندرہ روزہ پیٹرولیم قیمتوں میں نمایاں رد و بدل کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ صنعتی ذرائع کے مطابق بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی اور روپے کی ڈالر کے مقابلے میں قدر کی جزوی بہتری کے باعث حکومت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کر سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق: پیٹرول کی قیمت میں 9.07 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 272.16 سے کم ہو کر 263.08 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔ ڈیزل کی قیمت میں 3.73 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے، اور نئی قیمت 283.35 سے کم ہو کر 280.62 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔ تاہم دوسری طرف، دو مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے: مٹی کا تیل (کیروسین) کی قیمت 3.55 روپے فی لیٹر اضافے سے 181.33 سے بڑھ کر 184.88 روپے فی لیٹر ہو سکتی ہے۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت 2.33 روپے فی لیٹر اضافے سے 167.76 سے بڑھ کر 170.09 روپے فی لیٹر ہو سکتی ہے۔ تجارتی ماہرین کے مطابق قیمتوں میں یہ رد و بدل عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ اور کرنسی ایکسچینج ریٹ کی ایڈجسٹمنٹ کا نتی...

سمندر بھی چھن گیا! غزہ کے فلسطینیوں کا آخری سہارا بھی ختم

 


سمندر بھی چھن گیا! غزہ کے فلسطینیوں کا آخری سہارا بھی ختم

غزہ میں اسرائیل نے فلسطینیوں کی سمندر تک رسائی پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے، جس کے بعد بھوک اور غربت کے شکار فلسطینی مزید مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں۔

 فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ "سمندر ہمارا آخری سہارا تھا، اب وہ بھی چھین لیا گیا ہے"۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے ماہی گیروں کو وارننگ دی گئی ہے کہ ساحل پر بیٹھنا اور مچھلی پکڑنا خطرناک ہے۔

اب تک اسرائیل 95 فیصد ماہی گیری کی کشتیاں تباہ کرچکا ہے جبکہ 210 فلسطینی ماہی گیر شہید ہو چکے ہیں۔ سمندر کی بندش کے بعد فلسطینیوں کی زندگی مزید قید ہو کر رہ گئی ہے اور خوراک کا آخری ذریعہ بھی ان سے چھین لیا گیا ہے۔

Comments