Skip to main content

Featured

پیٹرول اور ڈیزل سستا، کیروسین اور لائٹ ڈیزل مہنگا – یکم اگست سے قیمتوں میں رد و بدل کا امکان

 پیٹرول اور ڈیزل سستا، کیروسین اور لائٹ ڈیزل مہنگا – یکم اگست سے قیمتوں میں رد و بدل کا امکان یکم اگست 2025 سے پندرہ روزہ پیٹرولیم قیمتوں میں نمایاں رد و بدل کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ صنعتی ذرائع کے مطابق بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی اور روپے کی ڈالر کے مقابلے میں قدر کی جزوی بہتری کے باعث حکومت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کر سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق: پیٹرول کی قیمت میں 9.07 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 272.16 سے کم ہو کر 263.08 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔ ڈیزل کی قیمت میں 3.73 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے، اور نئی قیمت 283.35 سے کم ہو کر 280.62 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔ تاہم دوسری طرف، دو مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے: مٹی کا تیل (کیروسین) کی قیمت 3.55 روپے فی لیٹر اضافے سے 181.33 سے بڑھ کر 184.88 روپے فی لیٹر ہو سکتی ہے۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت 2.33 روپے فی لیٹر اضافے سے 167.76 سے بڑھ کر 170.09 روپے فی لیٹر ہو سکتی ہے۔ تجارتی ماہرین کے مطابق قیمتوں میں یہ رد و بدل عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ اور کرنسی ایکسچینج ریٹ کی ایڈجسٹمنٹ کا نتی...

ڈیفنس کراچی میں کروڑ پتی ماسی گرفتار، 65 لاکھ کی چوری کا انکشاف

 


ڈیفنس کراچی میں کروڑ پتی ماسی گرفتار، 65 لاکھ کی چوری کا انکشاف

کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس سے گرفتار کی گئی ’کروڑ پتی ماسی‘ مہرین نے دورانِ تفتیش حیران کن انکشافات کیے ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمہ مہرین کا تعلق فیصل آباد سے ہے اور وہ پہلے بھی اسلام آباد کی جیل میں تین سال قید کی سزا کاٹ چکی ہے۔ جیل میں قید کے دوران سلائی کے کام پر اسے سابق وزیرِ اعظم کی جانب سے ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔

ملزمہ کے خلاف لاہور، کلفٹن، گذری اور فیروز آباد سمیت مختلف تھانوں میں چوری کے کئی مقدمات درج ہیں۔ دسمبر 2024ء میں ڈیفنس کے شہری نے شکایت درج کرائی کہ مہرین نے چائے میں نشہ آور دوا ملا کر اہلِ خانہ کو بیہوش کیا اور 65 لاکھ روپے سے زائد کی مالیت کے زیورات و نقدی چرا کر فرار ہو گئی تھی۔ پولیس کے مطابق مہرین نے شہر کے پوش علاقوں میں کئی وارداتیں کی ہیں اور اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Comments