Skip to main content

Featured

زلزلے کی مانگا میں پیشگوئی؟ کامچٹکا کا 8.8 شدت کا زلزلہ اور جاپانی فنکار کی حیران کُن "پیشن گوئی"

  زلزلے کی مانگا میں پیشگوئی؟ کامچٹکا کا 8.8 شدت کا زلزلہ اور جاپانی فنکار کی حیران کُن "پیشن گوئی" روس کے علاقے کامچٹکا میں 29 جولائی 2025 کو آنے والے 8.8 شدت کے شدید زلزلے نے نہ صرف روس بلکہ جاپان، امریکا، اور چین سمیت کئی ساحلی ممالک کو سونامی وارننگ جاری کرنے پر مجبور کر دیا۔ زلزلے کے بعد جہاں لاکھوں افراد سونامی الرٹس پر نظر جمائے بیٹھے تھے، وہیں چین میں 10 لاکھ سے زائد افراد نے اپنے اسمارٹ فونز پر ایک حیران کن چیز سرچ کی — 2021ء میں شائع ہونے والی ایک جاپانی مانگا (Comic Book)، جس میں جولائی 2025 میں ایک تباہ کن زلزلے کی پیش گوئی کی گئی تھی۔ اگرچہ مانگا میں یہ تاریخ 5 جولائی لکھی گئی تھی، لیکن اصل زلزلہ 29 جولائی کو آیا۔ اس معمولی فرق کے باوجود، سوشل میڈیا پر لوگوں نے اسے ایک حیران کُن "اتفاق" قرار دیا اور بعض افراد نے اسے سنجیدگی سے لینا شروع کر دیا۔ تاہم جاپانی ماہرینِ ارضیات نے اس "پیش گوئی" کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ زلزلے کی درست پیش گوئی سائنسی طور پر تاحال ناممکن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کی افواہیں عوام میں غیر ضروری خوف اور غلط فہمیاں پیدا...

خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد: اپوزیشن نے رابطے شروع کر دیے، 20 مزید ووٹ درکار

 


خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد: اپوزیشن نے رابطے شروع کر دیے، 20 مزید ووٹ درکار

پشاور: خیبر پختونخوا اسمبلی میں حکومت مخالف جماعتوں نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے لیے مشاورت اور رابطے شروع کر دیے ہیں۔ موجودہ سیاسی منظرنامے میں اپوزیشن جماعتوں کے پاس 53 ارکان کی حمایت موجود ہے، جبکہ تحریکِ عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے انہیں مزید 20 ووٹ درکار ہیں۔

صوبائی اسمبلی کے کل 145 ارکان میں سے تحریک انصاف اور اس کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کو مجموعی طور پر 92 ارکان کی حمایت حاصل ہے، جن میں 58 پی ٹی آئی کے براہ راست اور 34 آزاد ارکان شامل ہیں۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے عندیہ دیا ہے کہ جیسے ہی اپوزیشن کو ایک بھی عددی برتری حاصل ہوئی، تحریکِ عدم اعتماد پیش کی جائے گی۔ تاہم عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے اس عمل میں شامل ہونے سے انکار کر دیا ہے۔ پارٹی سربراہ ایمل ولی خان نے ہارس ٹریڈنگ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اے این پی اس عمل کا حصہ نہیں بنے گی۔

27 جون کو مخصوص نشستوں کی تقسیم کے بعد اپوزیشن کو تقویت ملی ہے، تاہم سیاسی فضا مزید گرم ہو گئی ہے۔ حکومت اور اپوزیشن دونوں اپنی عددی طاقت بڑھانے میں مصروف ہیں۔

Comments