Skip to main content

Featured

پیٹرول اور ڈیزل سستا، کیروسین اور لائٹ ڈیزل مہنگا – یکم اگست سے قیمتوں میں رد و بدل کا امکان

 پیٹرول اور ڈیزل سستا، کیروسین اور لائٹ ڈیزل مہنگا – یکم اگست سے قیمتوں میں رد و بدل کا امکان یکم اگست 2025 سے پندرہ روزہ پیٹرولیم قیمتوں میں نمایاں رد و بدل کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ صنعتی ذرائع کے مطابق بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی اور روپے کی ڈالر کے مقابلے میں قدر کی جزوی بہتری کے باعث حکومت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کر سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق: پیٹرول کی قیمت میں 9.07 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 272.16 سے کم ہو کر 263.08 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔ ڈیزل کی قیمت میں 3.73 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے، اور نئی قیمت 283.35 سے کم ہو کر 280.62 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔ تاہم دوسری طرف، دو مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے: مٹی کا تیل (کیروسین) کی قیمت 3.55 روپے فی لیٹر اضافے سے 181.33 سے بڑھ کر 184.88 روپے فی لیٹر ہو سکتی ہے۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت 2.33 روپے فی لیٹر اضافے سے 167.76 سے بڑھ کر 170.09 روپے فی لیٹر ہو سکتی ہے۔ تجارتی ماہرین کے مطابق قیمتوں میں یہ رد و بدل عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ اور کرنسی ایکسچینج ریٹ کی ایڈجسٹمنٹ کا نتی...

لیاری سانحہ: گورنر سندھ کا جاں بحق افراد کے لواحقین کو پلاٹ اور راشن دینے کا اعلان

 


لیاری سانحہ: گورنر سندھ کا جاں بحق افراد کے لواحقین کو پلاٹ اور راشن دینے کا اعلان

کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے لیاری میں عمارت گرنے سے جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے 80، 80 گز کے پلاٹس جبکہ بے گھر خاندانوں کے لیے گورنر ہاؤس سے راشن فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت پچھلے 20 برس میں کسی رہائشی منصوبے کو مکمل نہ کر سکی، سرکاری اسکیموں میں تاخیر کے باعث عوام غیرقانونی تعمیرات پر مجبور ہیں۔

انہوں نے اسکیم 42 اور تیسر ٹاؤن کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ان میں دو دہائیوں سے ترقیاتی کام رکا ہوا ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA) کو برطرف کر دیا گیا ہے، مگر محض چہرے بدلنے سے مسئلے حل نہیں ہوں گے، پورے سسٹم میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔

کامران ٹیسوری نے وزیراعلیٰ سندھ کی طرف سے انکوائری کمیٹی کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے متاثرین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ سندھ حکومت متاثرہ خاندانوں کو چھ ماہ کا کرایہ ادا کرے اور اسی علاقے میں انہیں گھروں کا بندوبست کیا جائے۔

Comments