Skip to main content

Featured

زلزلے کی مانگا میں پیشگوئی؟ کامچٹکا کا 8.8 شدت کا زلزلہ اور جاپانی فنکار کی حیران کُن "پیشن گوئی"

  زلزلے کی مانگا میں پیشگوئی؟ کامچٹکا کا 8.8 شدت کا زلزلہ اور جاپانی فنکار کی حیران کُن "پیشن گوئی" روس کے علاقے کامچٹکا میں 29 جولائی 2025 کو آنے والے 8.8 شدت کے شدید زلزلے نے نہ صرف روس بلکہ جاپان، امریکا، اور چین سمیت کئی ساحلی ممالک کو سونامی وارننگ جاری کرنے پر مجبور کر دیا۔ زلزلے کے بعد جہاں لاکھوں افراد سونامی الرٹس پر نظر جمائے بیٹھے تھے، وہیں چین میں 10 لاکھ سے زائد افراد نے اپنے اسمارٹ فونز پر ایک حیران کن چیز سرچ کی — 2021ء میں شائع ہونے والی ایک جاپانی مانگا (Comic Book)، جس میں جولائی 2025 میں ایک تباہ کن زلزلے کی پیش گوئی کی گئی تھی۔ اگرچہ مانگا میں یہ تاریخ 5 جولائی لکھی گئی تھی، لیکن اصل زلزلہ 29 جولائی کو آیا۔ اس معمولی فرق کے باوجود، سوشل میڈیا پر لوگوں نے اسے ایک حیران کُن "اتفاق" قرار دیا اور بعض افراد نے اسے سنجیدگی سے لینا شروع کر دیا۔ تاہم جاپانی ماہرینِ ارضیات نے اس "پیش گوئی" کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ زلزلے کی درست پیش گوئی سائنسی طور پر تاحال ناممکن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کی افواہیں عوام میں غیر ضروری خوف اور غلط فہمیاں پیدا...

وزیراعلیٰ بلوچستان کا دوٹوک اعلان: "بے گناہوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، جواب سخت ہوگا"

 


وزیراعلیٰ بلوچستان کا دوٹوک اعلان: "بے گناہوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، جواب سخت ہوگا"

بلوچستان کے علاقے ژوب میں پنجاب جانے والی بسوں سے 9 مسافروں کو اغوا کے بعد قتل کیے جانے کے دل دہلا دینے والے واقعے پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے شدید ردعمل دیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا:

"دہشتگردوں نے بزدل درندے ہونے کا ثبوت دیا ہے، ان کا انجام قریب ہے۔"

 پاکستانی شناخت پر قتل ناقابل معافی جرم
میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ صرف پاکستانی شناخت کی بنیاد پر معصوم شہریوں کو قتل کرنا ایک ناقابلِ معافی جرم ہے اور ریاستی طاقت سے ان عناصر کو کچلا جائے گا۔

انہوں نے واضح کیا:

"یہ ریاست کی جنگ ہے، اور اس میں دوٹوک فیصلہ ہوگا۔"

 فتنہ الہندوستان کا قلع قمع ہوگا
وزیراعلیٰ نے یہ بھی اعلان کیا کہ:

"فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے تمام نیٹ ورکس تباہ کیے جائیں گے، اور ان کی بزدلانہ کارروائیوں کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔"

Comments