Skip to main content

Featured

زلزلے کی مانگا میں پیشگوئی؟ کامچٹکا کا 8.8 شدت کا زلزلہ اور جاپانی فنکار کی حیران کُن "پیشن گوئی"

  زلزلے کی مانگا میں پیشگوئی؟ کامچٹکا کا 8.8 شدت کا زلزلہ اور جاپانی فنکار کی حیران کُن "پیشن گوئی" روس کے علاقے کامچٹکا میں 29 جولائی 2025 کو آنے والے 8.8 شدت کے شدید زلزلے نے نہ صرف روس بلکہ جاپان، امریکا، اور چین سمیت کئی ساحلی ممالک کو سونامی وارننگ جاری کرنے پر مجبور کر دیا۔ زلزلے کے بعد جہاں لاکھوں افراد سونامی الرٹس پر نظر جمائے بیٹھے تھے، وہیں چین میں 10 لاکھ سے زائد افراد نے اپنے اسمارٹ فونز پر ایک حیران کن چیز سرچ کی — 2021ء میں شائع ہونے والی ایک جاپانی مانگا (Comic Book)، جس میں جولائی 2025 میں ایک تباہ کن زلزلے کی پیش گوئی کی گئی تھی۔ اگرچہ مانگا میں یہ تاریخ 5 جولائی لکھی گئی تھی، لیکن اصل زلزلہ 29 جولائی کو آیا۔ اس معمولی فرق کے باوجود، سوشل میڈیا پر لوگوں نے اسے ایک حیران کُن "اتفاق" قرار دیا اور بعض افراد نے اسے سنجیدگی سے لینا شروع کر دیا۔ تاہم جاپانی ماہرینِ ارضیات نے اس "پیش گوئی" کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ زلزلے کی درست پیش گوئی سائنسی طور پر تاحال ناممکن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کی افواہیں عوام میں غیر ضروری خوف اور غلط فہمیاں پیدا...

شیر شاہ کراچی میں پلاسٹک گودام میں لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہ پایا جا سکا

 


شیر شاہ کراچی میں پلاسٹک گودام میں لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہ پایا جا سکا

کراچی: شیر شاہ کے صنعتی علاقے میں ایک پلاسٹک کے گودام میں لگنے والی آگ 5 گھنٹے بعد بھی قابو میں نہ آ سکی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق 5 فائر ٹینڈرز اور 2 واٹر باؤزر آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ گودام میں پلاسٹک، ربر، آئل فلٹرز اور دیگر آتش گیر سامان موجود ہے، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔

فائر آفیسر کے مطابق، آگ بجھانے کے دوران آئل فلٹرز پھٹنے سے دوبارہ شعلے بھڑک اٹھتے ہیں، جس سے فائر فائٹنگ میں مسلسل رکاوٹ پیش آ رہی ہے۔

مزید تفصیلات جلد فراہم کی جائیں گی۔

Comments