Skip to main content

Featured

زلزلے کی مانگا میں پیشگوئی؟ کامچٹکا کا 8.8 شدت کا زلزلہ اور جاپانی فنکار کی حیران کُن "پیشن گوئی"

  زلزلے کی مانگا میں پیشگوئی؟ کامچٹکا کا 8.8 شدت کا زلزلہ اور جاپانی فنکار کی حیران کُن "پیشن گوئی" روس کے علاقے کامچٹکا میں 29 جولائی 2025 کو آنے والے 8.8 شدت کے شدید زلزلے نے نہ صرف روس بلکہ جاپان، امریکا، اور چین سمیت کئی ساحلی ممالک کو سونامی وارننگ جاری کرنے پر مجبور کر دیا۔ زلزلے کے بعد جہاں لاکھوں افراد سونامی الرٹس پر نظر جمائے بیٹھے تھے، وہیں چین میں 10 لاکھ سے زائد افراد نے اپنے اسمارٹ فونز پر ایک حیران کن چیز سرچ کی — 2021ء میں شائع ہونے والی ایک جاپانی مانگا (Comic Book)، جس میں جولائی 2025 میں ایک تباہ کن زلزلے کی پیش گوئی کی گئی تھی۔ اگرچہ مانگا میں یہ تاریخ 5 جولائی لکھی گئی تھی، لیکن اصل زلزلہ 29 جولائی کو آیا۔ اس معمولی فرق کے باوجود، سوشل میڈیا پر لوگوں نے اسے ایک حیران کُن "اتفاق" قرار دیا اور بعض افراد نے اسے سنجیدگی سے لینا شروع کر دیا۔ تاہم جاپانی ماہرینِ ارضیات نے اس "پیش گوئی" کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ زلزلے کی درست پیش گوئی سائنسی طور پر تاحال ناممکن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کی افواہیں عوام میں غیر ضروری خوف اور غلط فہمیاں پیدا...

مختلف صوبوں میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی، فصلیں متاثر، ایک شخص جاں بحق

 


مختلف صوبوں میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی، فصلیں متاثر، ایک شخص جاں بحق

ملک کے مختلف حصوں میں مون سون بارشوں نے ندی نالوں میں طغیانی پیدا کر دی ہے جبکہ متعدد علاقوں میں پانی فصلوں میں داخل ہو چکا ہے۔

پنجاب: دریائے سندھ میں چشمہ اور جناح بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے جبکہ دریائے چناب میں قادرآباد کے مقام پر پانی کے بہاؤ میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ میانوالی میں پانی کچے کے علاقوں میں داخل ہو چکا ہے۔

سندھ: دادو میں کیرتھر پہاڑی سلسلوں میں بارش کے بعد گاج ندی میں 5 فٹ اونچا ریلا "کاچھو" علاقے میں داخل ہو گیا۔

بلوچستان: ضلع واشک میں بارشوں سے تیار فصلیں زیرِ آب آ گئیں، بسیمہ درمن ندی کے ریلے میں بہہ کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ درخشاں گراڑی میں چھت گرنے سے مویشی ہلاک ہوئے، طوفانی ہواؤں سے سولر پلیٹیں بھی بہہ گئیں۔

گلگت بلتستان: چلاس میں آندھی سے کچے مکانات کی چھتیں اڑ گئیں، گونر فارم نالہ کے سیلابی ریلے نے زرعی زمینوں کو شدید نقصان پہنچایا۔

آزاد کشمیر: اٹھ مقام، جاگراں ویلی، شاردہ، اڑنگ کیل، گریس ویلی اور دیگر علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔

محکمہ موسمیات اور مقامی انتظامیہ نے نشیبی علاقوں میں احتیاط کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

Comments