Skip to main content

Featured

زلزلے کی مانگا میں پیشگوئی؟ کامچٹکا کا 8.8 شدت کا زلزلہ اور جاپانی فنکار کی حیران کُن "پیشن گوئی"

  زلزلے کی مانگا میں پیشگوئی؟ کامچٹکا کا 8.8 شدت کا زلزلہ اور جاپانی فنکار کی حیران کُن "پیشن گوئی" روس کے علاقے کامچٹکا میں 29 جولائی 2025 کو آنے والے 8.8 شدت کے شدید زلزلے نے نہ صرف روس بلکہ جاپان، امریکا، اور چین سمیت کئی ساحلی ممالک کو سونامی وارننگ جاری کرنے پر مجبور کر دیا۔ زلزلے کے بعد جہاں لاکھوں افراد سونامی الرٹس پر نظر جمائے بیٹھے تھے، وہیں چین میں 10 لاکھ سے زائد افراد نے اپنے اسمارٹ فونز پر ایک حیران کن چیز سرچ کی — 2021ء میں شائع ہونے والی ایک جاپانی مانگا (Comic Book)، جس میں جولائی 2025 میں ایک تباہ کن زلزلے کی پیش گوئی کی گئی تھی۔ اگرچہ مانگا میں یہ تاریخ 5 جولائی لکھی گئی تھی، لیکن اصل زلزلہ 29 جولائی کو آیا۔ اس معمولی فرق کے باوجود، سوشل میڈیا پر لوگوں نے اسے ایک حیران کُن "اتفاق" قرار دیا اور بعض افراد نے اسے سنجیدگی سے لینا شروع کر دیا۔ تاہم جاپانی ماہرینِ ارضیات نے اس "پیش گوئی" کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ زلزلے کی درست پیش گوئی سائنسی طور پر تاحال ناممکن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کی افواہیں عوام میں غیر ضروری خوف اور غلط فہمیاں پیدا...

اسرائیلی وزیرِاعظم کا بیان: "60 روزہ جنگ بندی کے دوران مستقل امن پر بات چیت ہوگی"

 


اسرائیلی وزیرِاعظم کا بیان: "60 روزہ جنگ بندی کے دوران مستقل امن پر بات چیت ہوگی"

اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اگر غزہ میں 60 روزہ مجوزہ جنگ بندی شروع ہوتی ہے تو اس دوران مستقل جنگ بندی کے لیے مذاکرات کیے جائیں گے۔

نیتن یاہو کا کہنا ہے:

"ہماری شرائط واضح ہیں: حماس کا ہتھیار ڈالنا، غزہ پر اس کی حکمرانی کا خاتمہ، اور فوجی صلاحیتوں کا مکمل خاتمہ۔"

انہوں نے مزید کہا کہ اگر یہ شرائط 60 دنوں میں پُرامن طریقے سے پوری ہو گئیں تو بہتر، ورنہ فوجی طاقت سے ان پر عمل کروایا جائے گا۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیل اور حماس کے درمیان 60 دن کی جنگ بندی سے متعلق بالواسطہ مذاکرات قطر میں اتوار سے جاری ہیں۔

Comments