Skip to main content

Featured

زلزلے کی مانگا میں پیشگوئی؟ کامچٹکا کا 8.8 شدت کا زلزلہ اور جاپانی فنکار کی حیران کُن "پیشن گوئی"

  زلزلے کی مانگا میں پیشگوئی؟ کامچٹکا کا 8.8 شدت کا زلزلہ اور جاپانی فنکار کی حیران کُن "پیشن گوئی" روس کے علاقے کامچٹکا میں 29 جولائی 2025 کو آنے والے 8.8 شدت کے شدید زلزلے نے نہ صرف روس بلکہ جاپان، امریکا، اور چین سمیت کئی ساحلی ممالک کو سونامی وارننگ جاری کرنے پر مجبور کر دیا۔ زلزلے کے بعد جہاں لاکھوں افراد سونامی الرٹس پر نظر جمائے بیٹھے تھے، وہیں چین میں 10 لاکھ سے زائد افراد نے اپنے اسمارٹ فونز پر ایک حیران کن چیز سرچ کی — 2021ء میں شائع ہونے والی ایک جاپانی مانگا (Comic Book)، جس میں جولائی 2025 میں ایک تباہ کن زلزلے کی پیش گوئی کی گئی تھی۔ اگرچہ مانگا میں یہ تاریخ 5 جولائی لکھی گئی تھی، لیکن اصل زلزلہ 29 جولائی کو آیا۔ اس معمولی فرق کے باوجود، سوشل میڈیا پر لوگوں نے اسے ایک حیران کُن "اتفاق" قرار دیا اور بعض افراد نے اسے سنجیدگی سے لینا شروع کر دیا۔ تاہم جاپانی ماہرینِ ارضیات نے اس "پیش گوئی" کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ زلزلے کی درست پیش گوئی سائنسی طور پر تاحال ناممکن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کی افواہیں عوام میں غیر ضروری خوف اور غلط فہمیاں پیدا...

پنجاب اسمبلی میں سیاسی تناؤ میں نرمی، فیس سیونگ پر اتفاق

 


پنجاب اسمبلی میں سیاسی تناؤ میں نرمی، فیس سیونگ پر اتفاق

پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے 26 اراکین کی نااہلی کے ریفرنس پر ہونے والی سماعت کی اندرونی تفصیلات سامنے آ گئیں۔ ذرائع کے مطابق اسپیکر ملک محمد احمد خان کی زیرِ صدارت اجلاس میں حکومتی و اپوزیشن ارکان کے درمیان فیس سیونگ پر اتفاق ہو گیا ہے۔

 سماعت کی تفصیلات:
سماعت آرٹیکل 10-A (منصفانہ ٹرائل کا حق) کے تحت کی گئی۔

معطل ارکان نے اپوزیشن لیڈر کی قیادت میں شرکت کی، ذاتی حیثیت سے پیش نہیں ہوئے۔

اپوزیشن نے جمہوری طرزِعمل اپنانے کی استدعا کی۔

ن لیگی وزیر نے شکوہ کیا کہ "ہماری قیادت کو ناقابلِ برداشت القابات سے نوازا گیا۔"

اپوزیشن ارکان نے اعتراف کیا کہ "معاملہ دونوں طرف سے بڑھ گیا تھا۔"

 اسپیکر کا مؤقف:
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا:

"آج کی نشست کا مقصد جمہوری اقدار کو مضبوط کرنا اور سب کو موقع دینا تھا، رولز کو فالو کرنا ہوگا۔"

انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ اپوزیشن نے ایک دوسرے کو فیس سیونگ دینے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔

Comments