Skip to main content

Featured

زلزلے کی مانگا میں پیشگوئی؟ کامچٹکا کا 8.8 شدت کا زلزلہ اور جاپانی فنکار کی حیران کُن "پیشن گوئی"

  زلزلے کی مانگا میں پیشگوئی؟ کامچٹکا کا 8.8 شدت کا زلزلہ اور جاپانی فنکار کی حیران کُن "پیشن گوئی" روس کے علاقے کامچٹکا میں 29 جولائی 2025 کو آنے والے 8.8 شدت کے شدید زلزلے نے نہ صرف روس بلکہ جاپان، امریکا، اور چین سمیت کئی ساحلی ممالک کو سونامی وارننگ جاری کرنے پر مجبور کر دیا۔ زلزلے کے بعد جہاں لاکھوں افراد سونامی الرٹس پر نظر جمائے بیٹھے تھے، وہیں چین میں 10 لاکھ سے زائد افراد نے اپنے اسمارٹ فونز پر ایک حیران کن چیز سرچ کی — 2021ء میں شائع ہونے والی ایک جاپانی مانگا (Comic Book)، جس میں جولائی 2025 میں ایک تباہ کن زلزلے کی پیش گوئی کی گئی تھی۔ اگرچہ مانگا میں یہ تاریخ 5 جولائی لکھی گئی تھی، لیکن اصل زلزلہ 29 جولائی کو آیا۔ اس معمولی فرق کے باوجود، سوشل میڈیا پر لوگوں نے اسے ایک حیران کُن "اتفاق" قرار دیا اور بعض افراد نے اسے سنجیدگی سے لینا شروع کر دیا۔ تاہم جاپانی ماہرینِ ارضیات نے اس "پیش گوئی" کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ زلزلے کی درست پیش گوئی سائنسی طور پر تاحال ناممکن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کی افواہیں عوام میں غیر ضروری خوف اور غلط فہمیاں پیدا...

فیصل آباد میں اربوں روپے کے آن لائن فراڈ نیٹ ورک کا انکشاف، 149 افراد گرفتار

 


فیصل آباد میں اربوں روپے کے آن لائن فراڈ نیٹ ورک کا انکشاف، 149 افراد گرفتار

فیصل آباد میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے بڑی کارروائی کے دوران اربوں روپے کے آن لائن فراڈ میں ملوث ایک بین الاقوامی نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا ہے۔

حکام کے مطابق یہ کارروائی سابق چیئرمین فیسکو کی رہائش گاہ پر کی گئی جہاں ایک جعلی کال سینٹر قائم تھا۔ وہاں سے سادہ لوح عوام کو سوشل میڈیا اور دیگر آن لائن ذرائع سے دھوکا دے کر رقم بٹوری جارہی تھی۔

کارروائی کے دوران 149 افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں 131 مرد اور 18 خواتین شامل ہیں۔ گرفتار شدگان کا تعلق افریقی اور ایشیائی ممالک سے بتایا گیا ہے۔

یہ گروہ سادہ لوح افراد کو آن لائن سرمایہ کاری، نوکریوں اور دیگر بہانوں سے بیرونِ ملک میں ٹارگٹ کر کے لاکھوں ڈالرز کا فراڈ کر چکا ہے۔

انٹیلی جنس اطلاعات پر کیے گئے اس آپریشن میں NCCIA اور دیگر سیکیورٹی ادارے شریک تھے۔ 7 مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا ہے۔

Comments