Skip to main content

Featured

زلزلے کی مانگا میں پیشگوئی؟ کامچٹکا کا 8.8 شدت کا زلزلہ اور جاپانی فنکار کی حیران کُن "پیشن گوئی"

  زلزلے کی مانگا میں پیشگوئی؟ کامچٹکا کا 8.8 شدت کا زلزلہ اور جاپانی فنکار کی حیران کُن "پیشن گوئی" روس کے علاقے کامچٹکا میں 29 جولائی 2025 کو آنے والے 8.8 شدت کے شدید زلزلے نے نہ صرف روس بلکہ جاپان، امریکا، اور چین سمیت کئی ساحلی ممالک کو سونامی وارننگ جاری کرنے پر مجبور کر دیا۔ زلزلے کے بعد جہاں لاکھوں افراد سونامی الرٹس پر نظر جمائے بیٹھے تھے، وہیں چین میں 10 لاکھ سے زائد افراد نے اپنے اسمارٹ فونز پر ایک حیران کن چیز سرچ کی — 2021ء میں شائع ہونے والی ایک جاپانی مانگا (Comic Book)، جس میں جولائی 2025 میں ایک تباہ کن زلزلے کی پیش گوئی کی گئی تھی۔ اگرچہ مانگا میں یہ تاریخ 5 جولائی لکھی گئی تھی، لیکن اصل زلزلہ 29 جولائی کو آیا۔ اس معمولی فرق کے باوجود، سوشل میڈیا پر لوگوں نے اسے ایک حیران کُن "اتفاق" قرار دیا اور بعض افراد نے اسے سنجیدگی سے لینا شروع کر دیا۔ تاہم جاپانی ماہرینِ ارضیات نے اس "پیش گوئی" کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ زلزلے کی درست پیش گوئی سائنسی طور پر تاحال ناممکن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کی افواہیں عوام میں غیر ضروری خوف اور غلط فہمیاں پیدا...

آپریشن سندور: بھارت نے ہلاک فوجیوں کو اعزازات دینے کا فیصلہ کر لیا

 


آپریشن سندور: بھارت نے ہلاک فوجیوں کو اعزازات دینے کا فیصلہ کر لیا

بھارتی حکومت نے بالآخر پاکستان کے خلاف کیے گئے آپریشن "سندور" میں مارے جانے والے فوجیوں کو فوجی اعزازات دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی فوج پر اندرونی سطح پر شدید دباؤ ہے کیونکہ آپریشن کے دوران ہونے والی بھاری ہلاکتوں کو اب تک سرکاری طور پر تسلیم نہیں کیا گیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق صرف لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارت کو 250 سے زائد فوجی ہلاکتوں کا سامنا کرنا پڑا، جن میں رافیل طیاروں کے 3 پائلٹس، ایک دیگر فضائیہ پائلٹ، ایس-400 نظام کے 5 آپریٹرز، ادھم پور ایئر بیس کے 9 اہلکار، اور راجوڑی و اڑی جیسے اہم مقامات پر تعینات دیگر اہلکار شامل ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق پاکستان کے مؤثر حملوں، خصوصاً پٹھان کوٹ، ادھم پور اور ایئر ڈیفنس یونٹس پر کیے گئے حملوں کے بعد بھارت کو جنگ بندی پر مجبور ہونا پڑا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک فوجیوں کے اہل خانہ کو تصاویر سوشل میڈیا پر نہ شیئر کرنے کے لیے دباؤ کا سامنا ہے، جبکہ مودی حکومت اب بھی ان نقصانات کو تسلیم کرنے سے گریزاں ہے۔

یہ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ اگر بھارت ان ہلاکتوں کو تسلیم نہیں کرتا، تو اب انہی فوجیوں کو فوجی اعزازات دینے کا مقصد کیا ہے؟

Comments