Skip to main content

Featured

زلزلے کی مانگا میں پیشگوئی؟ کامچٹکا کا 8.8 شدت کا زلزلہ اور جاپانی فنکار کی حیران کُن "پیشن گوئی"

  زلزلے کی مانگا میں پیشگوئی؟ کامچٹکا کا 8.8 شدت کا زلزلہ اور جاپانی فنکار کی حیران کُن "پیشن گوئی" روس کے علاقے کامچٹکا میں 29 جولائی 2025 کو آنے والے 8.8 شدت کے شدید زلزلے نے نہ صرف روس بلکہ جاپان، امریکا، اور چین سمیت کئی ساحلی ممالک کو سونامی وارننگ جاری کرنے پر مجبور کر دیا۔ زلزلے کے بعد جہاں لاکھوں افراد سونامی الرٹس پر نظر جمائے بیٹھے تھے، وہیں چین میں 10 لاکھ سے زائد افراد نے اپنے اسمارٹ فونز پر ایک حیران کن چیز سرچ کی — 2021ء میں شائع ہونے والی ایک جاپانی مانگا (Comic Book)، جس میں جولائی 2025 میں ایک تباہ کن زلزلے کی پیش گوئی کی گئی تھی۔ اگرچہ مانگا میں یہ تاریخ 5 جولائی لکھی گئی تھی، لیکن اصل زلزلہ 29 جولائی کو آیا۔ اس معمولی فرق کے باوجود، سوشل میڈیا پر لوگوں نے اسے ایک حیران کُن "اتفاق" قرار دیا اور بعض افراد نے اسے سنجیدگی سے لینا شروع کر دیا۔ تاہم جاپانی ماہرینِ ارضیات نے اس "پیش گوئی" کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ زلزلے کی درست پیش گوئی سائنسی طور پر تاحال ناممکن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کی افواہیں عوام میں غیر ضروری خوف اور غلط فہمیاں پیدا...

پاکستان کا ایٹمی پروگرام محفوظ، دشمن کی جرات نہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر

 


پاکستان کا ایٹمی پروگرام محفوظ، دشمن کی جرات نہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام مکمل طور پر محفوظ ہے، اور کوئی دشمن اسے نشانہ بنانے کی جرات نہیں کرسکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جوہری صلاحیت ناقابل تسخیر ہے اور یہ علاقائی توازن و دفاع کی بھرپور عکاسی کرتی ہے۔

ایک غیرملکی چینل کو انٹرویو میں انہوں نے بھارت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی قیادت خود تسلیم کر چکی ہے کہ وہ پاکستان میں دہشت گردی کی سرپرستی کرتی رہی ہے۔ اجیت دوول جیسے افراد بھارتی ریاستی دہشت گردی کے ماسٹر مائنڈ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان ملک کو غیر مستحکم کرنے کی سازشوں میں ملوث ہیں، خاص طور پر بلوچستان میں۔ ان عناصر کی شناخت اور خاتمہ ضروری ہے تاکہ ملک کا امن قائم رکھا جا سکے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا تھا کہ اسلام میں جہاد کا اختیار صرف ریاست کو حاصل ہے، کسی فرد یا گروہ کو نہیں۔

Comments