Skip to main content

Featured

زلزلے کی مانگا میں پیشگوئی؟ کامچٹکا کا 8.8 شدت کا زلزلہ اور جاپانی فنکار کی حیران کُن "پیشن گوئی"

  زلزلے کی مانگا میں پیشگوئی؟ کامچٹکا کا 8.8 شدت کا زلزلہ اور جاپانی فنکار کی حیران کُن "پیشن گوئی" روس کے علاقے کامچٹکا میں 29 جولائی 2025 کو آنے والے 8.8 شدت کے شدید زلزلے نے نہ صرف روس بلکہ جاپان، امریکا، اور چین سمیت کئی ساحلی ممالک کو سونامی وارننگ جاری کرنے پر مجبور کر دیا۔ زلزلے کے بعد جہاں لاکھوں افراد سونامی الرٹس پر نظر جمائے بیٹھے تھے، وہیں چین میں 10 لاکھ سے زائد افراد نے اپنے اسمارٹ فونز پر ایک حیران کن چیز سرچ کی — 2021ء میں شائع ہونے والی ایک جاپانی مانگا (Comic Book)، جس میں جولائی 2025 میں ایک تباہ کن زلزلے کی پیش گوئی کی گئی تھی۔ اگرچہ مانگا میں یہ تاریخ 5 جولائی لکھی گئی تھی، لیکن اصل زلزلہ 29 جولائی کو آیا۔ اس معمولی فرق کے باوجود، سوشل میڈیا پر لوگوں نے اسے ایک حیران کُن "اتفاق" قرار دیا اور بعض افراد نے اسے سنجیدگی سے لینا شروع کر دیا۔ تاہم جاپانی ماہرینِ ارضیات نے اس "پیش گوئی" کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ زلزلے کی درست پیش گوئی سائنسی طور پر تاحال ناممکن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کی افواہیں عوام میں غیر ضروری خوف اور غلط فہمیاں پیدا...

پاکستان پوسٹ میں 4 ارب روپے کے خلافِ ضابطہ اخراجات کا انکشاف

 


پاکستان پوسٹ میں 4 ارب روپے کے خلافِ ضابطہ اخراجات کا انکشاف

اسلام آباد: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان پوسٹ کی جانب سے 4 ارب روپے کے خلافِ ضابطہ اخراجات کا انکشاف ہوا ہے۔

یہ اجلاس کمیٹی کے چیئرمین جنید اکبر خان کی زیر صدارت ہوا، جس میں وزارت مواصلات کی آڈٹ رپورٹ برائے مالی سال 2023-24 پر غور کیا گیا۔

آڈٹ حکام نے بتایا کہ پاکستان پوسٹ نے مختلف ذرائع سے حاصل کردہ رقوم قومی خزانے میں جمع کروانے کے بجائے خود خرچ کر دیں۔ یہ اخراجات ملک بھر کے 37 ڈاک خانوں میں کیے گئے جو قواعد و ضوابط کے منافی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ان رقوم سے منی آرڈرز اور ویسٹرن یونین کی ادائیگیاں کی گئیں۔

سیکریٹری مواصلات نے وضاحت دی کہ اس وقت ادائیگیوں کا مؤثر نظام موجود نہیں تھا، اس لیے یہ اقدامات ناگزیر تھے، تاہم اب نظام بہتر بنا دیا گیا ہے۔

آڈٹ حکام نے اس مؤقف کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ وضاحت درست نہیں، کیونکہ اب بھی کئی ڈاک خانوں میں یہی عمل جاری ہے۔

Comments