Skip to main content

Featured

زلزلے کی مانگا میں پیشگوئی؟ کامچٹکا کا 8.8 شدت کا زلزلہ اور جاپانی فنکار کی حیران کُن "پیشن گوئی"

  زلزلے کی مانگا میں پیشگوئی؟ کامچٹکا کا 8.8 شدت کا زلزلہ اور جاپانی فنکار کی حیران کُن "پیشن گوئی" روس کے علاقے کامچٹکا میں 29 جولائی 2025 کو آنے والے 8.8 شدت کے شدید زلزلے نے نہ صرف روس بلکہ جاپان، امریکا، اور چین سمیت کئی ساحلی ممالک کو سونامی وارننگ جاری کرنے پر مجبور کر دیا۔ زلزلے کے بعد جہاں لاکھوں افراد سونامی الرٹس پر نظر جمائے بیٹھے تھے، وہیں چین میں 10 لاکھ سے زائد افراد نے اپنے اسمارٹ فونز پر ایک حیران کن چیز سرچ کی — 2021ء میں شائع ہونے والی ایک جاپانی مانگا (Comic Book)، جس میں جولائی 2025 میں ایک تباہ کن زلزلے کی پیش گوئی کی گئی تھی۔ اگرچہ مانگا میں یہ تاریخ 5 جولائی لکھی گئی تھی، لیکن اصل زلزلہ 29 جولائی کو آیا۔ اس معمولی فرق کے باوجود، سوشل میڈیا پر لوگوں نے اسے ایک حیران کُن "اتفاق" قرار دیا اور بعض افراد نے اسے سنجیدگی سے لینا شروع کر دیا۔ تاہم جاپانی ماہرینِ ارضیات نے اس "پیش گوئی" کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ زلزلے کی درست پیش گوئی سائنسی طور پر تاحال ناممکن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کی افواہیں عوام میں غیر ضروری خوف اور غلط فہمیاں پیدا...

برطانیہ کے لیے پاکستانی ایئر لائنز کی پروازوں کی بحالی میں اہم پیش رفت

 


برطانیہ کے لیے پاکستانی ایئر لائنز کی پروازوں کی بحالی میں اہم پیش رفت

اسلام آباد: پاکستانی ایئر لائنز کی برطانیہ کے لیے پروازوں کی بحالی کے معاملے میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی (CAA) ذرائع کے مطابق، برطانوی محکمۂ ٹرانسپورٹ کی 3 رکنی ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے۔ یہ ٹیم اسلام آباد ایئرپورٹ کا سیکیورٹی آڈٹ کرے گی اور سول ایوی ایشن حکام سے ملاقات کرے گی۔

آڈٹ کا مقصد اسلام آباد ایئرپورٹ سے براہ راست برطانیہ جانے والی پروازوں کی بحالی کے لیے سیکیورٹی اور دیگر ضوابط کا جائزہ لینا ہے۔ ٹیم 10 جولائی تک اپنا آڈٹ مکمل کرکے رپورٹ تیار کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی کے رواں ماہ ہونے والے اجلاس میں پیش کی جائے گی، جس میں پاکستان کی ایوی ایشن سیکیورٹی اور ایئرلائنز سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔

یاد رہے کہ جولائی 2020ء میں پائلٹس کے جعلی لائسنس اسکینڈل کے بعد قومی ایئرلائن سمیت تمام پاکستانی ایئر لائنز پر یورپ اور برطانیہ میں پروازوں کی پابندی عائد کی گئی تھی۔ 

Comments