Skip to main content

Featured

زلزلے کی مانگا میں پیشگوئی؟ کامچٹکا کا 8.8 شدت کا زلزلہ اور جاپانی فنکار کی حیران کُن "پیشن گوئی"

  زلزلے کی مانگا میں پیشگوئی؟ کامچٹکا کا 8.8 شدت کا زلزلہ اور جاپانی فنکار کی حیران کُن "پیشن گوئی" روس کے علاقے کامچٹکا میں 29 جولائی 2025 کو آنے والے 8.8 شدت کے شدید زلزلے نے نہ صرف روس بلکہ جاپان، امریکا، اور چین سمیت کئی ساحلی ممالک کو سونامی وارننگ جاری کرنے پر مجبور کر دیا۔ زلزلے کے بعد جہاں لاکھوں افراد سونامی الرٹس پر نظر جمائے بیٹھے تھے، وہیں چین میں 10 لاکھ سے زائد افراد نے اپنے اسمارٹ فونز پر ایک حیران کن چیز سرچ کی — 2021ء میں شائع ہونے والی ایک جاپانی مانگا (Comic Book)، جس میں جولائی 2025 میں ایک تباہ کن زلزلے کی پیش گوئی کی گئی تھی۔ اگرچہ مانگا میں یہ تاریخ 5 جولائی لکھی گئی تھی، لیکن اصل زلزلہ 29 جولائی کو آیا۔ اس معمولی فرق کے باوجود، سوشل میڈیا پر لوگوں نے اسے ایک حیران کُن "اتفاق" قرار دیا اور بعض افراد نے اسے سنجیدگی سے لینا شروع کر دیا۔ تاہم جاپانی ماہرینِ ارضیات نے اس "پیش گوئی" کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ زلزلے کی درست پیش گوئی سائنسی طور پر تاحال ناممکن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کی افواہیں عوام میں غیر ضروری خوف اور غلط فہمیاں پیدا...

پاکستان کرکٹ بورڈ میں 6 ارب روپے سے زائد کی بے ضابطگیاں، آڈٹ رپورٹ نے ہوش اڑا دیے

 


پاکستان کرکٹ بورڈ میں 6 ارب روپے سے زائد کی بے ضابطگیاں، آڈٹ رپورٹ نے ہوش اڑا دیے

اسلام آباد: آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے مالی سال 2023-24 کی آڈٹ رپورٹ میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں سنگین مالی بے ضابطگیوں، مشتبہ تقرریوں، غیر قانونی ادائیگیوں اور قواعد کے خلاف ٹھیکوں کے انکشافات کیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، پی سی بی میں گورننس، شفافیت اور مالی نظم و ضبط پر کئی سوالات کھڑے ہو گئے ہیں۔

چیئرمین کو غیر مجاز ادائیگیاں
فروری تا جون 2024 کے دوران چیئرمین پی سی بی کو 41 لاکھ 70 ہزار روپے یوٹیلیٹی، پٹرول اور رہائش کے اخراجات کے طور پر ادا کیے گئے، جبکہ وہ اس دوران وفاقی وزیر داخلہ بھی تھے اور پہلے سے مراعات حاصل کر رہے تھے۔ آڈٹ نے ان ادائیگیوں کو غیر قانونی قرار دے کر رقم واپس لینے کی سفارش کی ہے۔

ڈائریکٹر میڈیا کی تقرری پر سوالات
اکتوبر 2023 میں 9 لاکھ روپے ماہانہ پر تعینات ہونے والے ڈائریکٹر میڈیا کی بھرتی کو مشتبہ قرار دیا گیا ہے کیونکہ تمام مراحل – درخواست، منظوری، معاہدہ اور جوائننگ – ایک ہی دن مکمل کیے گئے۔

پولیس اہلکاروں کو کھانے کی ادائیگی
بین الاقوامی میچز کے دوران تعینات پولیس اہلکاروں کو 6 کروڑ 33 لاکھ روپے کھانے کی مد میں دیے گئے، جو آڈٹ کے مطابق غیر مجاز ہے کیونکہ سیکیورٹی کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے، نہ کہ پی سی بی کی۔

کوچز کی مشکوک بھرتی
کراچی میں اہلیت نہ رکھنے والے تین کوچز کی تقرری کی گئی جنہیں 54 لاکھ روپے کی ادائیگیاں کی گئیں۔ ڈیپارٹمنٹل اکاؤنٹس کمیٹی (DAC) نے اس کی مکمل انکوائری کا حکم دیا ہے۔

 دیگر بے ضابطگیاں شامل ہیں:
بغیر ٹینڈرنگ ٹکٹنگ کنٹریکٹ (1.2 لاکھ امریکی ڈالر)

میچ آفیشلز کو زائد ادائیگیاں (38 لاکھ روپے)

غیر ضروری کرایہ پر کوسٹرز (2.25 کروڑ روپے)

بلیٹ پروف گاڑیوں کے لیے پیٹرول (1.98 کروڑ روپے)

بغیر بولی سرفیس ٹریول کنٹریکٹ (19.8 کروڑ روپے)

میڈیا رائٹس سستے داموں دینے سے نقصان (43.99 کروڑ روپے)

غیر قانونی گراؤنڈ کرایہ (55 لاکھ روپے)

جعلی لیز ایگریمنٹ (39 لاکھ روپے)

بغیر مسابقت براڈکاسٹنگ رائٹس (1 لاکھ USD ≈ 2.74 کروڑ روپے)

اسپانسر شپ کی رقم کی عدم وصولی (5.3 ارب روپے)

 پی سی بی کا مؤقف:
پی سی بی کے موجودہ ڈائریکٹر میڈیا نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ یہ تمام بے ضابطگیاں محسن نقوی کے دور سے پہلے کی ہیں، لہٰذا سابقہ چیئرمین سے رابطہ کیا جائے۔

Comments