Skip to main content

Featured

زلزلے کی مانگا میں پیشگوئی؟ کامچٹکا کا 8.8 شدت کا زلزلہ اور جاپانی فنکار کی حیران کُن "پیشن گوئی"

  زلزلے کی مانگا میں پیشگوئی؟ کامچٹکا کا 8.8 شدت کا زلزلہ اور جاپانی فنکار کی حیران کُن "پیشن گوئی" روس کے علاقے کامچٹکا میں 29 جولائی 2025 کو آنے والے 8.8 شدت کے شدید زلزلے نے نہ صرف روس بلکہ جاپان، امریکا، اور چین سمیت کئی ساحلی ممالک کو سونامی وارننگ جاری کرنے پر مجبور کر دیا۔ زلزلے کے بعد جہاں لاکھوں افراد سونامی الرٹس پر نظر جمائے بیٹھے تھے، وہیں چین میں 10 لاکھ سے زائد افراد نے اپنے اسمارٹ فونز پر ایک حیران کن چیز سرچ کی — 2021ء میں شائع ہونے والی ایک جاپانی مانگا (Comic Book)، جس میں جولائی 2025 میں ایک تباہ کن زلزلے کی پیش گوئی کی گئی تھی۔ اگرچہ مانگا میں یہ تاریخ 5 جولائی لکھی گئی تھی، لیکن اصل زلزلہ 29 جولائی کو آیا۔ اس معمولی فرق کے باوجود، سوشل میڈیا پر لوگوں نے اسے ایک حیران کُن "اتفاق" قرار دیا اور بعض افراد نے اسے سنجیدگی سے لینا شروع کر دیا۔ تاہم جاپانی ماہرینِ ارضیات نے اس "پیش گوئی" کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ زلزلے کی درست پیش گوئی سائنسی طور پر تاحال ناممکن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کی افواہیں عوام میں غیر ضروری خوف اور غلط فہمیاں پیدا...

وزیراعظم نے قطری شہزادی شیخہ اسماء کو پاکستان کی ماؤنٹین ٹورازم ایمبیسڈر مقرر کر دیا!

 


وزیراعظم نے قطری شہزادی شیخہ اسماء کو پاکستان کی ماؤنٹین ٹورازم ایمبیسڈر مقرر کر دیا!

وزیراعظم شہباز شریف سے نانگا پربت سر کرنے والی قطری شہزادی اور عالمی شہرت یافتہ کوہ پیماء شیخہ اسماء الثانی نے خصوصی ملاقات کی، جس میں وزیراعظم نے ان کی جرأت، عزم اور خواتین کی نمائندگی کو سراہتے ہوئے انہیں پاکستان کی ماؤنٹینز اینڈ ٹورازم کی برانڈ ایمبیسڈر مقرر کرنے کا اعلان کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ شیخہ اسماء کا یہ کارنامہ پاکستان کے خوبصورت پہاڑی سلسلوں اور بین الاقوامی تعلقات کا عکاس ہے۔
انہوں نے پاکستان میں موجود دنیا کی 14 میں سے 5 بلند ترین چوٹیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایڈونچر اور ماحولیاتی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے بے پناہ مواقع فراہم کرتی ہیں۔

وزیراعظم نے پاکستانی پورٹرز اور گائیڈز کی خدمات کو عالمی معیار کا قرار دیا اور کہا کہ حکومت تمام غیر ملکی کوہ پیماؤں کو مکمل سہولیات فراہم کرے گی۔

شیخہ اسماء الثانی نے پاکستان میں اپنی شاندار مہم جوئی کے دوران محفوظ ماحول اور عمدہ میزبانی پر وزیراعظم اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا۔

Comments