Skip to main content

Featured

زلزلے کی مانگا میں پیشگوئی؟ کامچٹکا کا 8.8 شدت کا زلزلہ اور جاپانی فنکار کی حیران کُن "پیشن گوئی"

  زلزلے کی مانگا میں پیشگوئی؟ کامچٹکا کا 8.8 شدت کا زلزلہ اور جاپانی فنکار کی حیران کُن "پیشن گوئی" روس کے علاقے کامچٹکا میں 29 جولائی 2025 کو آنے والے 8.8 شدت کے شدید زلزلے نے نہ صرف روس بلکہ جاپان، امریکا، اور چین سمیت کئی ساحلی ممالک کو سونامی وارننگ جاری کرنے پر مجبور کر دیا۔ زلزلے کے بعد جہاں لاکھوں افراد سونامی الرٹس پر نظر جمائے بیٹھے تھے، وہیں چین میں 10 لاکھ سے زائد افراد نے اپنے اسمارٹ فونز پر ایک حیران کن چیز سرچ کی — 2021ء میں شائع ہونے والی ایک جاپانی مانگا (Comic Book)، جس میں جولائی 2025 میں ایک تباہ کن زلزلے کی پیش گوئی کی گئی تھی۔ اگرچہ مانگا میں یہ تاریخ 5 جولائی لکھی گئی تھی، لیکن اصل زلزلہ 29 جولائی کو آیا۔ اس معمولی فرق کے باوجود، سوشل میڈیا پر لوگوں نے اسے ایک حیران کُن "اتفاق" قرار دیا اور بعض افراد نے اسے سنجیدگی سے لینا شروع کر دیا۔ تاہم جاپانی ماہرینِ ارضیات نے اس "پیش گوئی" کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ زلزلے کی درست پیش گوئی سائنسی طور پر تاحال ناممکن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کی افواہیں عوام میں غیر ضروری خوف اور غلط فہمیاں پیدا...

بھارت سندھ طاس معاہدے سے یکطرفہ دستبردار نہیں ہو سکتا: وزیر اعظم شہباز شریف


 بھارت سندھ طاس معاہدے سے یکطرفہ دستبردار نہیں ہو سکتا: وزیر اعظم شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف نے واضح کیا ہے کہ بھارت سندھ طاس معاہدے سے یکطرفہ طور پر دستبردار ہونے کا اختیار نہیں رکھتا اور پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی کوششیں کسی صورت قابل قبول نہیں ہوں گی۔

یہ بات انہوں نے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی، جہاں انہوں نے ملک میں پانی کے ذخائر اور آفات سے نمٹنے کے نظام کو بہتر بنانے پر زور دیا۔

 آبی ذخائر میں اضافہ ہماری ترجیح
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حکومت دیامر بھاشا سمیت دیگر بڑے آبی منصوبوں کو اپنے وسائل سے مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہے تاکہ ملک کی پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہو۔

انہوں نے 2022 کے شدید سیلاب کی یاد دلاتے ہوئے کہا کہ اُس آفت نے لاکھوں ایکڑ فصلیں اور ہزاروں گھر تباہ کیے۔ اس کے بعد این ڈی ایم اے کو جدید بنیادوں پر استوار کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ آفت کے دوران بروقت ردعمل ممکن ہو۔

خطرات سے آگاہی کا مؤثر نظام
وزیراعظم نے کہا کہ خطرات سے بروقت آگاہی اور معلومات کی فراہمی میں این ڈی ایم اے کی کاوشیں قابل ستائش ہیں، اور ادارے کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔


Comments