Skip to main content

Featured

زلزلے کی مانگا میں پیشگوئی؟ کامچٹکا کا 8.8 شدت کا زلزلہ اور جاپانی فنکار کی حیران کُن "پیشن گوئی"

  زلزلے کی مانگا میں پیشگوئی؟ کامچٹکا کا 8.8 شدت کا زلزلہ اور جاپانی فنکار کی حیران کُن "پیشن گوئی" روس کے علاقے کامچٹکا میں 29 جولائی 2025 کو آنے والے 8.8 شدت کے شدید زلزلے نے نہ صرف روس بلکہ جاپان، امریکا، اور چین سمیت کئی ساحلی ممالک کو سونامی وارننگ جاری کرنے پر مجبور کر دیا۔ زلزلے کے بعد جہاں لاکھوں افراد سونامی الرٹس پر نظر جمائے بیٹھے تھے، وہیں چین میں 10 لاکھ سے زائد افراد نے اپنے اسمارٹ فونز پر ایک حیران کن چیز سرچ کی — 2021ء میں شائع ہونے والی ایک جاپانی مانگا (Comic Book)، جس میں جولائی 2025 میں ایک تباہ کن زلزلے کی پیش گوئی کی گئی تھی۔ اگرچہ مانگا میں یہ تاریخ 5 جولائی لکھی گئی تھی، لیکن اصل زلزلہ 29 جولائی کو آیا۔ اس معمولی فرق کے باوجود، سوشل میڈیا پر لوگوں نے اسے ایک حیران کُن "اتفاق" قرار دیا اور بعض افراد نے اسے سنجیدگی سے لینا شروع کر دیا۔ تاہم جاپانی ماہرینِ ارضیات نے اس "پیش گوئی" کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ زلزلے کی درست پیش گوئی سائنسی طور پر تاحال ناممکن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کی افواہیں عوام میں غیر ضروری خوف اور غلط فہمیاں پیدا...

ن لیگ کا مولانا فضل الرحمٰن سے اہم رابطہ، سینیٹ انتخابات اور سیاسی مستقبل زیرِ بحث

 


ن لیگ کا مولانا فضل الرحمٰن سے اہم رابطہ، سینیٹ انتخابات اور سیاسی مستقبل زیرِ بحث

اسلام آباد میں حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) کے اعلیٰ سطح کے وفد نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ان کی رہائش گاہ پر اہم ملاقات کی۔

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ اور وفاقی وزیر امیر مقام اس وفد کا حصہ تھے، جنہوں نے دیگر رہنماؤں کے ساتھ مولانا فضل الرحمٰن سے تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔

ملاقات میں جے یو آئی کے سینئر رہنما، جن میں اکرم درانی، مولانا لطف الرحمٰن، مولانا عطاء الرحمٰن، مولانا اسعد محمود، کامران مرتضیٰ، مرتضیٰ جاوید عباسی اور ہارون محمود شامل تھے، نے بھی شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر خیبر پختونخوا میں پارٹی پوزیشن، 21 جولائی کو ہونے والے سینیٹ انتخابات اور ملکی سیاسی صورتِ حال پر تفصیلی مشاورت ہوئی۔

یہ ملاقات اس وقت ہو رہی ہے جب ملک میں سیاسی گہما گہمی اپنے عروج پر ہے اور تمام سیاسی جماعتیں مستقبل کے لیے حکمت عملی ترتیب دے رہی ہیں۔

Comments