Skip to main content

Featured

زلزلے کی مانگا میں پیشگوئی؟ کامچٹکا کا 8.8 شدت کا زلزلہ اور جاپانی فنکار کی حیران کُن "پیشن گوئی"

  زلزلے کی مانگا میں پیشگوئی؟ کامچٹکا کا 8.8 شدت کا زلزلہ اور جاپانی فنکار کی حیران کُن "پیشن گوئی" روس کے علاقے کامچٹکا میں 29 جولائی 2025 کو آنے والے 8.8 شدت کے شدید زلزلے نے نہ صرف روس بلکہ جاپان، امریکا، اور چین سمیت کئی ساحلی ممالک کو سونامی وارننگ جاری کرنے پر مجبور کر دیا۔ زلزلے کے بعد جہاں لاکھوں افراد سونامی الرٹس پر نظر جمائے بیٹھے تھے، وہیں چین میں 10 لاکھ سے زائد افراد نے اپنے اسمارٹ فونز پر ایک حیران کن چیز سرچ کی — 2021ء میں شائع ہونے والی ایک جاپانی مانگا (Comic Book)، جس میں جولائی 2025 میں ایک تباہ کن زلزلے کی پیش گوئی کی گئی تھی۔ اگرچہ مانگا میں یہ تاریخ 5 جولائی لکھی گئی تھی، لیکن اصل زلزلہ 29 جولائی کو آیا۔ اس معمولی فرق کے باوجود، سوشل میڈیا پر لوگوں نے اسے ایک حیران کُن "اتفاق" قرار دیا اور بعض افراد نے اسے سنجیدگی سے لینا شروع کر دیا۔ تاہم جاپانی ماہرینِ ارضیات نے اس "پیش گوئی" کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ زلزلے کی درست پیش گوئی سائنسی طور پر تاحال ناممکن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کی افواہیں عوام میں غیر ضروری خوف اور غلط فہمیاں پیدا...

ایس ایل کی مالی حیثیت کا تعین: ٹیموں، اسپانسرشپ اور نشریاتی حقوق کی ویلیو ایشن کا فیصلہ"

 


ایس ایل کی مالی حیثیت کا تعین: ٹیموں، اسپانسرشپ اور نشریاتی حقوق کی ویلیو ایشن کا فیصلہ"

لاہور – پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تمام اثاثہ جات کی ویلیو ایشن کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس عمل میں پی ایس ایل کی 6 ٹیموں کی انفرادی ویلیو ایشن بھی شامل ہو گی، تاکہ ہر فرنچائز کی اصل مالیت کا درست اندازہ لگایا جا سکے۔ اس کے ساتھ ساتھ لیگ کے کمرشل رائٹس، ٹائٹل اسپانسرشپ، اور براڈ کاسٹ رائٹس کی مالی حیثیت بھی جانچی جائے گی۔

پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ ویلیو ایشن مکمل ہونے کے بعد آئندہ ایڈیشن کے لیے اہم فیصلے کیے جائیں گے جن میں ممکنہ طور پر نئی ٹیموں کا اضافہ، نئے اسپانسرز کا انتخاب، اور نشریاتی حقوق کی نیلامی شامل ہے۔

کرکٹ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ اقدام لیگ کی تجارتی بنیادوں پر ترقی اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے اہم سنگِ میل ثابت ہو سکتا ہے۔

پی ایس ایل اب بین الاقوامی سطح پر ایک مضبوط برانڈ بن چکی ہے اور اس کی صحیح مالیت کا تعین سرمایہ کاری، مارکیٹنگ اور مستقبل کے معاہدوں کے لیے اہمیت رکھتا ہے۔

Comments