Skip to main content

Featured

زلزلے کی مانگا میں پیشگوئی؟ کامچٹکا کا 8.8 شدت کا زلزلہ اور جاپانی فنکار کی حیران کُن "پیشن گوئی"

  زلزلے کی مانگا میں پیشگوئی؟ کامچٹکا کا 8.8 شدت کا زلزلہ اور جاپانی فنکار کی حیران کُن "پیشن گوئی" روس کے علاقے کامچٹکا میں 29 جولائی 2025 کو آنے والے 8.8 شدت کے شدید زلزلے نے نہ صرف روس بلکہ جاپان، امریکا، اور چین سمیت کئی ساحلی ممالک کو سونامی وارننگ جاری کرنے پر مجبور کر دیا۔ زلزلے کے بعد جہاں لاکھوں افراد سونامی الرٹس پر نظر جمائے بیٹھے تھے، وہیں چین میں 10 لاکھ سے زائد افراد نے اپنے اسمارٹ فونز پر ایک حیران کن چیز سرچ کی — 2021ء میں شائع ہونے والی ایک جاپانی مانگا (Comic Book)، جس میں جولائی 2025 میں ایک تباہ کن زلزلے کی پیش گوئی کی گئی تھی۔ اگرچہ مانگا میں یہ تاریخ 5 جولائی لکھی گئی تھی، لیکن اصل زلزلہ 29 جولائی کو آیا۔ اس معمولی فرق کے باوجود، سوشل میڈیا پر لوگوں نے اسے ایک حیران کُن "اتفاق" قرار دیا اور بعض افراد نے اسے سنجیدگی سے لینا شروع کر دیا۔ تاہم جاپانی ماہرینِ ارضیات نے اس "پیش گوئی" کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ زلزلے کی درست پیش گوئی سائنسی طور پر تاحال ناممکن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کی افواہیں عوام میں غیر ضروری خوف اور غلط فہمیاں پیدا...

عمران خان کے بیٹوں کی واپسی پر تحریک انصاف منقسم، قیادت کا بحران یا واپسی کا ترپ کا پتہ؟

 


عمران خان کے بیٹوں کی واپسی پر تحریک انصاف منقسم، قیادت کا بحران یا واپسی کا ترپ کا پتہ؟

اسلام آباد: تحریک انصاف کی قیادت ایک نئی اندرونی کشمکش کا شکار ہو گئی ہے۔ عمران خان کے بیٹوں، قاسم اور سلمان، کو پارٹی کی تحریک میں قائدانہ کردار دینے کے معاملے پر پارٹی کے اندر اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پارٹی کا ایک دھڑا ان کی آمد اور قیادت میں شمولیت کو پارٹی کے خاندانی یا موروثی تاثر کے ابھرنے کا خطرہ قرار دے رہا ہے، جبکہ دوسرا گروپ اسے عمران خان کی غیر موجودگی میں "ترپ کا پتہ" قرار دیتا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ عمران خان کی بہن علیمہ خان، ان کے بیٹوں اور سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کی پاکستان آمد کے انتظامات میں سرگرم ہیں۔ امکان ہے کہ دونوں بیٹے اور جمائما خان لندن کے ایک پوش علاقے سے براہِ راست پاکستان آئیں گے، تاہم سیکیورٹی اور قانونی پیچیدگیاں ان کی آمد میں رکاوٹ ہو سکتی ہیں۔

ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی ماضی میں جمائما اور بیٹوں کی موجودگی کو عمران خان کے لیے "نحوست" قرار دے چکی ہیں، جس کے باعث وہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں پاکستان نہیں آئے۔

پارٹی کا دوسرا گروہ لندن سے اس "کمک" کو طلب کرنے کو موجودہ پارٹی قیادت کی کمزوری اور قیادت کے خلا کا ثبوت سمجھتا ہے۔ اختلاف رکھنے والے حلقے سمجھتے ہیں کہ اس اقدام سے پارٹی کیڈر پر منفی اثرات پڑیں گے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب سیاسی میدان مزید تنگ ہو رہا ہے۔

فی الحال قاسم اور سلمان کی واپسی کے لیے طیارہ کمرشل ہوگا یا چارٹر، اس پر فیصلہ ہونا باقی ہے، جبکہ ان کی اردو زبان سے ناآشنائی بھی ایک مسئلہ کے طور پر سامنے آ رہی ہے۔

Comments