Skip to main content

Featured

زلزلے کی مانگا میں پیشگوئی؟ کامچٹکا کا 8.8 شدت کا زلزلہ اور جاپانی فنکار کی حیران کُن "پیشن گوئی"

  زلزلے کی مانگا میں پیشگوئی؟ کامچٹکا کا 8.8 شدت کا زلزلہ اور جاپانی فنکار کی حیران کُن "پیشن گوئی" روس کے علاقے کامچٹکا میں 29 جولائی 2025 کو آنے والے 8.8 شدت کے شدید زلزلے نے نہ صرف روس بلکہ جاپان، امریکا، اور چین سمیت کئی ساحلی ممالک کو سونامی وارننگ جاری کرنے پر مجبور کر دیا۔ زلزلے کے بعد جہاں لاکھوں افراد سونامی الرٹس پر نظر جمائے بیٹھے تھے، وہیں چین میں 10 لاکھ سے زائد افراد نے اپنے اسمارٹ فونز پر ایک حیران کن چیز سرچ کی — 2021ء میں شائع ہونے والی ایک جاپانی مانگا (Comic Book)، جس میں جولائی 2025 میں ایک تباہ کن زلزلے کی پیش گوئی کی گئی تھی۔ اگرچہ مانگا میں یہ تاریخ 5 جولائی لکھی گئی تھی، لیکن اصل زلزلہ 29 جولائی کو آیا۔ اس معمولی فرق کے باوجود، سوشل میڈیا پر لوگوں نے اسے ایک حیران کُن "اتفاق" قرار دیا اور بعض افراد نے اسے سنجیدگی سے لینا شروع کر دیا۔ تاہم جاپانی ماہرینِ ارضیات نے اس "پیش گوئی" کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ زلزلے کی درست پیش گوئی سائنسی طور پر تاحال ناممکن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کی افواہیں عوام میں غیر ضروری خوف اور غلط فہمیاں پیدا...

پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلہ، شدت 4.4 ریکارڈ


پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلہ، شدت 4.4 ریکارڈ

پنجاب کے کئی علاقوں بشمول لاہور، قصور، اوکاڑہ، شیخوپورہ اور مریدکے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق:

شدت: 4.4 ریکٹر اسکیل
 گہرائی: 12 کلومیٹر
 مقام: پنجاب کے مرکزی علاقے

زلزلے کے بعد شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں، دفاتر اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ خوش قسمتی سے اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

اسلام آباد و خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں 5.3 زلزلے کے جھٹکے

پی ڈی ایم اے (صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی) نے ابتدائی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ:

تمام اضلاع کے ایمرجنسی آپریشن سینٹرز 24/7 الرٹ پر ہیں

آفٹر شاکس کی صورت میں ریسکیو ٹیموں اور مشینری کو تیار رکھا گیا ہے

شہری کسی بھی ہنگامی اطلاع کے لیے ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں

Comments