Skip to main content

Featured

زلزلے کی مانگا میں پیشگوئی؟ کامچٹکا کا 8.8 شدت کا زلزلہ اور جاپانی فنکار کی حیران کُن "پیشن گوئی"

  زلزلے کی مانگا میں پیشگوئی؟ کامچٹکا کا 8.8 شدت کا زلزلہ اور جاپانی فنکار کی حیران کُن "پیشن گوئی" روس کے علاقے کامچٹکا میں 29 جولائی 2025 کو آنے والے 8.8 شدت کے شدید زلزلے نے نہ صرف روس بلکہ جاپان، امریکا، اور چین سمیت کئی ساحلی ممالک کو سونامی وارننگ جاری کرنے پر مجبور کر دیا۔ زلزلے کے بعد جہاں لاکھوں افراد سونامی الرٹس پر نظر جمائے بیٹھے تھے، وہیں چین میں 10 لاکھ سے زائد افراد نے اپنے اسمارٹ فونز پر ایک حیران کن چیز سرچ کی — 2021ء میں شائع ہونے والی ایک جاپانی مانگا (Comic Book)، جس میں جولائی 2025 میں ایک تباہ کن زلزلے کی پیش گوئی کی گئی تھی۔ اگرچہ مانگا میں یہ تاریخ 5 جولائی لکھی گئی تھی، لیکن اصل زلزلہ 29 جولائی کو آیا۔ اس معمولی فرق کے باوجود، سوشل میڈیا پر لوگوں نے اسے ایک حیران کُن "اتفاق" قرار دیا اور بعض افراد نے اسے سنجیدگی سے لینا شروع کر دیا۔ تاہم جاپانی ماہرینِ ارضیات نے اس "پیش گوئی" کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ زلزلے کی درست پیش گوئی سائنسی طور پر تاحال ناممکن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کی افواہیں عوام میں غیر ضروری خوف اور غلط فہمیاں پیدا...

پاکستانی راشد نسیم کا نن چکو ریکارڈ، دہائی مکمل – گینیز نے ’بیسٹ آف دی بیسٹ‘ میں شامل کر لیا!

 


پاکستانی راشد نسیم کا نن چکو ریکارڈ، دہائی مکمل – گینیز نے ’بیسٹ آف دی بیسٹ‘ میں شامل کر لیا!

پاکستان کے معروف مارشل آرٹسٹ راشد نسیم کے بنائے گئے تاریخی نن چکو ریکارڈ کو 10 سال مکمل ہو چکے ہیں، اور گینیز ورلڈ ریکارڈز نے نہ صرف انہیں مبارکباد دی ہے بلکہ ان کے کارنامے کو اپنی "All Time Great – Best of the Best" فہرست میں شامل کر لیا ہے۔

راشد نسیم نے 2015ء میں صرف ایک منٹ میں نن چکو کی مدد سے 158 کلے ٹارگٹس کو توڑ کر دنیا کو حیران کر دیا تھا۔ ان کا یہ ریکارڈ نہ صرف آج بھی برقرار ہے بلکہ اسے گینیز ورلڈ ریکارڈ کی 70ویں سالگرہ پر بنائی گئی پروموشنل ویڈیو کا حصہ بھی بنایا گیا ہے۔

راشد نسیم اب تک نن چکو کی مختلف کیٹیگریز میں 7 سے زائد عالمی ریکارڈز بنا چکے ہیں اور ان کا شمار دنیا کے اعلیٰ ترین مارشل آرٹس ماہرین میں ہوتا ہے۔

یہ کامیابی نہ صرف راشد نسیم بلکہ پاکستان کے لیے بھی ایک قابلِ فخر لمحہ ہے، جس نے دنیا کو دکھا دیا کہ محنت، مہارت اور جذبے سے عالمی سطح پر مقام حاصل کیا جا سکتا ہے۔

Comments