Skip to main content

Featured

زلزلے کی مانگا میں پیشگوئی؟ کامچٹکا کا 8.8 شدت کا زلزلہ اور جاپانی فنکار کی حیران کُن "پیشن گوئی"

  زلزلے کی مانگا میں پیشگوئی؟ کامچٹکا کا 8.8 شدت کا زلزلہ اور جاپانی فنکار کی حیران کُن "پیشن گوئی" روس کے علاقے کامچٹکا میں 29 جولائی 2025 کو آنے والے 8.8 شدت کے شدید زلزلے نے نہ صرف روس بلکہ جاپان، امریکا، اور چین سمیت کئی ساحلی ممالک کو سونامی وارننگ جاری کرنے پر مجبور کر دیا۔ زلزلے کے بعد جہاں لاکھوں افراد سونامی الرٹس پر نظر جمائے بیٹھے تھے، وہیں چین میں 10 لاکھ سے زائد افراد نے اپنے اسمارٹ فونز پر ایک حیران کن چیز سرچ کی — 2021ء میں شائع ہونے والی ایک جاپانی مانگا (Comic Book)، جس میں جولائی 2025 میں ایک تباہ کن زلزلے کی پیش گوئی کی گئی تھی۔ اگرچہ مانگا میں یہ تاریخ 5 جولائی لکھی گئی تھی، لیکن اصل زلزلہ 29 جولائی کو آیا۔ اس معمولی فرق کے باوجود، سوشل میڈیا پر لوگوں نے اسے ایک حیران کُن "اتفاق" قرار دیا اور بعض افراد نے اسے سنجیدگی سے لینا شروع کر دیا۔ تاہم جاپانی ماہرینِ ارضیات نے اس "پیش گوئی" کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ زلزلے کی درست پیش گوئی سائنسی طور پر تاحال ناممکن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کی افواہیں عوام میں غیر ضروری خوف اور غلط فہمیاں پیدا...

سندھ کے عوام کی تقدیر بدلیں گے، 481 ترقیاتی منصوبے شروع ہوں گے: شرجیل میمن

 


سندھ کے عوام کی تقدیر بدلیں گے، 481 ترقیاتی منصوبے شروع ہوں گے: شرجیل میمن

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے اعلان کیا ہے کہ مالی سال 26-2025 میں 481 نئے ترقیاتی منصوبے شروع کیے جائیں گے، جن سے شہروں اور دیہات کے درمیان ترقیاتی فرق ختم کرنے میں مدد ملے گی۔

وزیر کے مطابق، چار لاکھ گھروں کو سولر سسٹمز فراہم کیے جا رہے ہیں، جبکہ سرکاری دفاتر، اسپتالوں اور اسکولوں کو بھی مرحلہ وار سولرائز کیا جا رہا ہے تاکہ توانائی اخراجات میں کمی اور ماحولیاتی بہتری حاصل کی جا سکے۔

مزید منصوبے درج ذیل ہیں:

1.58 ارب کی لاگت سے کراچی اسپتالوں کی اپ گریڈیشن

1.43 ارب کا جدید میڈیکل کمپلیکس نیشنل ہائی وے پر

اسلام کوٹ میں نرسنگ انسٹیٹیوٹ کا قیام

نکاسی آب اور زراعت کے منصوبے، بشمول نارا کینال کی لائننگ (4.29 ارب)

کراچی میں 5 ایم جی ڈی ڈی سالینیشن پلانٹ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت

انہوں نے بتایا کہ کویت کی مالی معاونت سے این ای ڈی یونیورسٹی میں 1.7 ارب کا 17 منزلہ سائنس و ٹیکنالوجی پارک قائم ہو رہا ہے، جو مصنوعی ذہانت، آئی ٹی، اور سائنسی تحقیق کا مرکز بنے گا۔

عالمی بینک کے تعاون سے 3.2 ارب ڈالر کے 13 بڑے منصوبے بھی جاری ہیں جن میں بی آر ٹی، اربن موبیلیٹی، فلڈ مینجمنٹ، تعلیم، زراعت اور صاف پانی کے منصوبے شامل ہیں۔

Comments