Skip to main content

Featured

زلزلے کی مانگا میں پیشگوئی؟ کامچٹکا کا 8.8 شدت کا زلزلہ اور جاپانی فنکار کی حیران کُن "پیشن گوئی"

  زلزلے کی مانگا میں پیشگوئی؟ کامچٹکا کا 8.8 شدت کا زلزلہ اور جاپانی فنکار کی حیران کُن "پیشن گوئی" روس کے علاقے کامچٹکا میں 29 جولائی 2025 کو آنے والے 8.8 شدت کے شدید زلزلے نے نہ صرف روس بلکہ جاپان، امریکا، اور چین سمیت کئی ساحلی ممالک کو سونامی وارننگ جاری کرنے پر مجبور کر دیا۔ زلزلے کے بعد جہاں لاکھوں افراد سونامی الرٹس پر نظر جمائے بیٹھے تھے، وہیں چین میں 10 لاکھ سے زائد افراد نے اپنے اسمارٹ فونز پر ایک حیران کن چیز سرچ کی — 2021ء میں شائع ہونے والی ایک جاپانی مانگا (Comic Book)، جس میں جولائی 2025 میں ایک تباہ کن زلزلے کی پیش گوئی کی گئی تھی۔ اگرچہ مانگا میں یہ تاریخ 5 جولائی لکھی گئی تھی، لیکن اصل زلزلہ 29 جولائی کو آیا۔ اس معمولی فرق کے باوجود، سوشل میڈیا پر لوگوں نے اسے ایک حیران کُن "اتفاق" قرار دیا اور بعض افراد نے اسے سنجیدگی سے لینا شروع کر دیا۔ تاہم جاپانی ماہرینِ ارضیات نے اس "پیش گوئی" کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ زلزلے کی درست پیش گوئی سائنسی طور پر تاحال ناممکن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کی افواہیں عوام میں غیر ضروری خوف اور غلط فہمیاں پیدا...

ٹیکساس میں شدید بارشیں اور سیلاب: 48 افراد جاں بحق، 15 بچے شامل


ٹیکساس میں شدید بارشیں اور سیلاب: 48 افراد جاں  بحق، 15 بچے شامل

ٹیکساس، امریکا: امریکی ریاست ٹیکساس کے وسطی علاقوں میں جاری شدید بارشوں نے بدترین سیلابی صورتِ حال پیدا کر دی ہے، جس کے نتیجے میں مختلف حادثات میں 48 افراد جاں بحق ہو گئے، جن میں 15 بچے بھی شامل ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق کئی علاقوں میں 20 سے 26 فٹ تک پانی جمع ہو گیا، جس نے مکانات، گاڑیوں اور سڑکوں کو تہس نہس کر دیا۔ درختوں کے گرنے سے کئی راستے بند ہو چکے ہیں اور متعدد لڑکیاں تاحال لاپتہ ہیں۔

ریسکیو آپریشن کے دوران ہیلی کاپٹرز کے ذریعے 850 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

ریاستی حکام نے مزید بارشوں اور دریاؤں میں ممکنہ سیلاب کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ صورتحال واضح طور پر ماحولیاتی تبدیلی کا نتیجہ ہے۔

ریاست کے گورنر گریگ ایبٹ نے ہنگامی حالت کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے صدر ٹرمپ سے مزید وفاقی امداد کی درخواست بھی کی ہے۔

Comments