Skip to main content

Featured

پیٹرول اور ڈیزل سستا، کیروسین اور لائٹ ڈیزل مہنگا – یکم اگست سے قیمتوں میں رد و بدل کا امکان

 پیٹرول اور ڈیزل سستا، کیروسین اور لائٹ ڈیزل مہنگا – یکم اگست سے قیمتوں میں رد و بدل کا امکان یکم اگست 2025 سے پندرہ روزہ پیٹرولیم قیمتوں میں نمایاں رد و بدل کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ صنعتی ذرائع کے مطابق بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی اور روپے کی ڈالر کے مقابلے میں قدر کی جزوی بہتری کے باعث حکومت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کر سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق: پیٹرول کی قیمت میں 9.07 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 272.16 سے کم ہو کر 263.08 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔ ڈیزل کی قیمت میں 3.73 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے، اور نئی قیمت 283.35 سے کم ہو کر 280.62 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔ تاہم دوسری طرف، دو مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے: مٹی کا تیل (کیروسین) کی قیمت 3.55 روپے فی لیٹر اضافے سے 181.33 سے بڑھ کر 184.88 روپے فی لیٹر ہو سکتی ہے۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت 2.33 روپے فی لیٹر اضافے سے 167.76 سے بڑھ کر 170.09 روپے فی لیٹر ہو سکتی ہے۔ تجارتی ماہرین کے مطابق قیمتوں میں یہ رد و بدل عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ اور کرنسی ایکسچینج ریٹ کی ایڈجسٹمنٹ کا نتی...

ٹرمپ کا یوکرین کو پیٹریاٹ میزائل سسٹم دینے کا اعلان

 


ٹرمپ کا یوکرین کو پیٹریاٹ میزائل سسٹم دینے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی حملوں کے خلاف یوکرین کی مدد کے لیے پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس سسٹمز فراہم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

میری لینڈ کے جوائنٹ بیس اینڈریوز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ "ہم یوکرین کو پیٹریاٹ دیں گے کیونکہ انہیں اس کی شدید ضرورت ہے۔"

ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ، "پیوٹن دن میں تو مسکراتے ہیں، شام کو بم برساتے ہیں، یہ بہت بڑا مسئلہ ہے اور مجھے یہ بالکل پسند نہیں۔"

صدر ٹرمپ نے یہ تو واضح نہیں کیا کہ کتنے پیٹریاٹ میزائل سسٹم یوکرین کو دیے جائیں گے، مگر اس بات کی تصدیق ضرور کی کہ "یوکرین کو دفاع کے لیے مزید مدد دی جائے گی کیونکہ ان کی سلامتی اولین ترجیح ہے۔"

ٹرمپ رواں ہفتے نیٹو سیکرٹری جنرل مارک روٹے سے ملاقات بھی کریں گے جہاں یوکرین کو اسلحہ کی فراہمی پر مزید گفتگو متوقع ہے۔

Comments